ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

 
 
 

 

 

 

 

 
 
 

 

 
 
 

 

 
 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

Tuesday, 20 December 2005 23:19 PSTاشاعت

 

نیٹو فوجی جائینگے امریکی فوجی نہیں،سفیر

 

ابو سفیان ۔ اسلام آباد

اردو سروس ۔ نیٹ

 

نیٹو فوج پاکستان سے جائے گی لیکن امریکی فوجی نہیں جائینگے۔سفیر

پاکستان میں زلزلہ زدگان کی امداد کےلیئے آنے والی نیٹو اور امریکی فوج کے بارے میں امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ نیٹو فوجی پاکستان سے نوے دن پورے پورے ہونے کے بعد چلی جائے گی تاہم امریکی فوجی پاکستان میں ہی مقیم رہے گے

امریکی سفیر ریان سی کروکر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں زلزلہ زدگان کی امداد کرنے والی کالعدم تنظیم ََ جماعت الدعوتہ ََ  پر انہیں سخت تشویش ہے

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ جماعت الدعوۃ کی امدادی سرگرمیوں پر امریکہ کو تشویش ہے

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو زلزلہ زدگان کی امداد کےلیئے جماعت الدوۃ کی امداد لینے کی بجائے این جی اوز اور غیر ملکی امدادی تنظیموں سے امداد لینا چاہیئے تھی

یہاں اخباری اطلاع کے مطابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کالعدم تنظیموں کی امدادی سرگرمیوں کو انہیں سخت تشویش ہے

پاکستان میں امریکی سفیر نے ابو حمزہ کی ہلاکت کے بارے میں کہا صدر مشرف کا کہنا ہے کہ ابو حمزہ ہلاک ہو چکے ہیں جس پر امریکہ کو صدر مشرف پر اعتماد ہے

تاہم انہوں نے کہا کہ امریکہ کو نہیں معلوم کہ ابو حمزہ ہلاک ہوچکے ہیں یا نہیں لیکن امریکہ صدر مشرف کے بیان پر اعتماد کرتا ہے

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ نیٹو فوجی پاکستان سے نوے دن پورے ہونے کے بعد جا سکتے ہیں لیکن امریکی فوج یہیں رہینگے اور پورے موسم سرما میں امدادی سرگرمیاں بھی جاری رہے گی

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کا نیتو فوج سے نوے دن کا معاہدہ تھا تاہم امریکی فوج سے حکومت کا ایسا کوئی معاہدہ نہیں اس لیئے امریکی فوج نیٹو کی طرح ابھی پاکستان سے نہیں جائے گی کیونکہ حکومت پاکستان ہمیں کوئی ٹائم فریم نہیں دیا

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

دوست کو ارسال کریں

صفحہ اول

 

صفحہ اول

پاکستان

بھارت

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

فن اور فنکار

کالم ۔ تجزیئیے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

©urdu-serviceتمام جملہ حقوق بحق اردو سروس محفوظ ہیں