|
حکومت نے پاکستان کے تمام دینی مدارس کو اس حکم سے
آگاہ کر دیا ہے اور مدرسوں کے منتظمین کو حکم دیا ہے کہ وہ غیر ملکی طلبا،
کو دینی مدارس سے خارج کریں
اس سے پہلے بھی حکومت نے تمام مدارس کو ایسا حکم دیا
تھا جس پر سینکڑوں غیر ملکی طلبا، کو دینی مدارس نے ان کے ممالک بھیج دیا
تھا
صدر مشرف کی طرف سے غیر ملکیوں کو پاکستان سے نکالنے
کے اقدام پر پاکستان میں دینی مدارس کے سربراہوں نے شدید تنقید کا نشانہ
بنایا تھا اور ان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ یہ سب کچھ امریکہ کو خوش
کرنے کےلیئے کر رہے ہیں
صدر مشرف نے غیر ملکی طلبا، کو پاکستان سے نکالنے کی
وجوہات یہ بتائی تھیں کہ دینی مدارس کے طلبا، انتہا پسندی میں ملوث ہوتے
ہیں
صدر مشرف نے یہ حکم لندن بم دھماکوں کے چند بعد جاری
کیا تھا
ادھر دینی مدارس کے سربراہوں کا کہنا ہے کہ پاکستان
اور بیرون پاکستان ہونے والی کسی دہشتگردی کی کارروائی یا تخریبی سرگرمی
میں پاکستان کے کسی مدرسے کا کوئی طالبعلم ملوث نہیں
حکومت کی طرف سے اس سے پہلے حکم کے تحت ملک چھوڑنے
والے طالبعلموں کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی تخریبی کارروائی میں حصہ نہیں
جبکہ حکومت پاکستان کے اس حکم سے ان کی پڑھائی کا سخت نقصان ہوا ہے
صدر مشرف نے رواں ہفتے ایک تقریب میں اپنے خطاب کے
دوران کہا تھا کہ پاکستان میں تین سو سے زائد انتہا پسندوں کیخلاف کارروائی
کی جائے گی
|