|
تاہم سندھ کے وزیر اعلی نے صدر مشرف
سے اس بارے میں کسی قسم کا کردار ادا کرنے پر معذرت ظاہر کر دی ہے
صوبہ سندھ میں ایم کیو ایم کی حکومت
ہے جو وفاق کی حلیف سمجھی جاتی تاہم ایم کیو ایم کے قائد اور برطانوی
شہری الطاف حسین کالا باغ ڈیم کے سخت مخالفت ہیں اور انہوں نے صدر مشرف
پر واضع کردیا کہ وہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر کا اعلان واپس لیں بصورت
دیگر ایم کیو ایم حکومت سے علیحدہ ہو جائے گی
سندھ کے وزیر اعلی ارباب غلام رحیم
خود اس تمام سلسلے میں بے بس پاتے ہیں
گذشتہ دنوں پاکستان کے وفاقی وزیر
اطلاعات شیخ رشید نے ارباب غلام رحیم کے ان بیانات پر سخت پکڑ کی تھی
جس میں وزیر اعلی سندھ نے ڈیم کی مخالفت میں بیان دیا تھا
وزیر اطلاعات شیخ رشید کا کہنا تھا
کہ’’ ارباب غلام رحیم اپنے بیانات پر کنٹرول کریں اور غیر ذمہ دارانہ
بیانات سے پرہیز کریں‘‘
خود صدر مشرف نے ایک دن قبل کہا ہے کہ
’’ ارباب غلام رحیم ڈیم کی تعمیر کےلیئے اپنا کردار ادا کریں‘‘
تاہم صدر مشرف جوں جوں کالا باغ ڈیم
کی تعمیر پر بیانات دے رہے ہیں سندھ میں ڈیم کی مخالف جذبات اسی طرح
بڑھ رہے ہیں
خبریں گروپ کی طرف سے سندھ میں شائع
ہونے والے اخبار ’’ خبرون ‘‘ کے تمام عملے نے صرف اس لیئے اپنے استعفے
دے دیئے کہ خبرون نے ڈیم کی حمایت میں اشتہارات شائع کرنا چاہے تھے
اسی طرح سندھ میں خبریں اخبار کے ایک
دفتر پر حملے کی خبریں بھی ہیں جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے دفتر کی توڑ
پھوڑ کی
ان تمام عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے
کہا جا سکتا ہے کہ سندھ میں ہر نئے دن کے ساتھ ڈیم کی مخالفت میں شدت آ
رہی ہے تاہم ابھی تک صدر مشرف ڈیم کی تعمیر کا اعلان کیئے جا رہے ہیں |