|
پاکستان بھر میں بارہ ہزار سے زائد پولیس
اہلکار اہل پاکستان کو نیو ائر نائٹ پر انتہا پسندوں کی طرف سے نیو ائر
نائٹ کے ہنگاموں اور ناچ گانوں کو تحفظ دینگے
اسلام آباد ، لاہور ، کراچی اور دیگر
کئی بڑے شہروں میں نیو ائر نائٹ کے ’’ مخصوص انتظامات ‘‘ کر لئے
گئے ہیں جو رات بجتے ہیں اپنے عروج پر پہنچ جائینگے
پاکستان میں ملٹی نیشنل کممپنیوں کی طرف سے بھی نیو ائر نائٹ کی ’’
رونقوں ‘‘ کو دوبالا کرنے کےلیئے خصوصی پروگرام ترتیب دئے گئے ہیں جبکہ
ایسے مقامات پر جہاں پرائیوٹ کمپنیاں اور ادارے مخصوص پروگرام کرینگے
وہاں ان کے اپنی سیکورٹی ہوگی گذشتہ
کچھ برسوں کی طرح اس بار بھی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے
حفاظتی پروگرام دھرے کے دھرے رہ جانے کا خدشہ ہے
ادھر جب نیو ائر نائٹ اپنے ’’ عروج ‘‘ پر ہوگی دوسری جانب پاکستان میں
دس لاکھ افراد جن میں اکچریت بچوں اور عورتوں کی ہوگی شدید سردی میں
ٹھٹھر رہے ہونگے حکومت کی جانب سے ایسا
کوئی اعلان نہیں کیا گیا جس میں شدید زلزلے سے ایک لاکھ سے اوپر ہونے
والی ہلاکتوں کی وجہ سے نیو ائر نائٹ نہ منانے کا کہا گیا ہو
تاہم نیو ائر نائٹ پر حسب سابق خود حکومتی وزرا، بھی اپنے
ٹھکانوں پر کم ہی نظر آئینگے
|