ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

 
 
 

 

 

 

 

 
 
 

 

 
 
 

 

 
 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

Tuesday, 20 December 2005 23:19 PSTاشاعت

 

کم و بیش دو لاکھ افراد برفباری میں پھنسے ہوئے ہیں

 

زاہد سرور ۔ بالاکوٹ

اردو سروس ۔ نیٹ

 

یہ تازہ ترین تصویر بتا رہی ہے کہ بنا خیموں کے متاثرین کیسے رہ رہے ہیں

آٹھ اکتوبر کو آنے والے شدید زلزلے کی تباہی اور متاثرین کی جانوں کو لاحق خطرات میں کمی نہیں آ سکی ہے ، زلزلے سے متاثر ہونے والے وہ علاقے جو اونچائی پر ہیں میں برفباری اور بارشوں سے شدید سردی پڑ رہی ہے جبکہ حکومت کے فراہم کردہ خیمے باعث رحمت بننے کے زحمت

بن گئے ہیں

بالا کوٹ ۔ بٹگرام اور دیگر وہ علاقے جو اونچائی پر موجود ہیں میں منفی چار سے نو سینٹی گریڈ سردی پڑ رہی ہے جبکہ پہاڑوں پر پڑنے والی برف سے پہاڑ چھپ گئے ہیں

اونچائی پر متاثرہ علاقوں میں اب بھی دو لاکھ سے زائد افراد مقیم ہیں

متاثرہ علاقوں میں برفباری اور شدید سردی کی  وجہ سے بچے خصوصی طور پر متاثر ہوئے ہیں جن کو سخت نزلہ ،زکام اور بخار جیسی بیماریوں کو سامنا ہے

متاثرہ علاقوں میں میڈیسن نہ پہنچنے کی وجہ سے درجنوں ہلاکتیں ہوئی ہیں جن کے بارے میں حکومت یا تو بے خبر ہے یا ان کو ذرائع ابلاغ میں آنے نہیں دیا جارہا

برفباری اور شدید سردی سے متاثر ہونے والے علاقوں میں بچوں کے پاس مناسب کپڑے اور جوتے نہ ہونے کی وجہ سے وہ ننگے پاؤں رہتے ہیں جس سے بچوں میں سردی لگنے کی بیماری سرعت سے اثر کر رہی ہے

ان متاثرہ علاقوں میں جہاں زمین برف کی وجہ سے نظر نہیں آتی بچوں کو بغیر جوتوں کے عام کپڑوں میں دیکھا جاتا ہے جبکہ ہر دوسرا بچہ سردی کی وجہ سے بیمار ہے

اونچائی پر رہنے والے متاثرین کے بارے میں حکومت کا کہنا ہے کہ وہ جلد از جلد نیچے آ جائیں جبکہ جو متاثرین پہاڑوں سے نیچے ہیں ان کو بھی ایسی سہولتیں نہیں مل رہیں جس کی وجہ سے کہا جا سکتا ہے کہ اونچائی سے نیچے آنے والے لاکھوں متاثرین ایک بار حکومت کےلیئے زبردست مسئلہ بن جائینگے

ادھر حکومت خود متاثرین کو ان علاقوں سے واپس متاثرہ مقامات پر بھیج رہی ہے جہاں متاثرین از خود آ کر رہائش پذیر ہوئے ہیں

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

دوست کو ارسال کریں

صفحہ اول

 

صفحہ اول

پاکستان

بھارت

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

فن اور فنکار

کالم ۔ تجزیئیے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

©urdu-serviceتمام جملہ حقوق بحق اردو سروس محفوظ ہیں