|
سیکرٹری خارجہ
ریاض محمد خان نے نیٹو احکام سے اپنی ملاقات میں نیٹو کی طرف
سے کیئے گئے پاکستان میں امدادی کاموں کی تعریف کی
ریاض محمد خان نے
پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام کی طرف سے نیتو کے امدادی کردار
کو سراہا اور کہا ہے کہ پاکستان نیٹو کی واپسی میں ہر قسم کا تعاون
اور مدد دیگا
اپوزیشن نے
پاکستان میں ریلیف کے کاموں کےلیئے آئی ہوئی نیٹو فوج اور حکومت پر
سخت تنقید کی تھی
اپوزیشن کا کہنا
تھا نیٹو کی آمد سے پاکستان کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے
پاکستان کے
متاثرہ علاقوں میں نیتو کے ڈاکٹروں ، انجینئروں اور پائلٹوں نے
متاثرین کی بھرپور مدد کی تھی
دنیا کے کئی
ممالک کی طرف سے عطیہ کردہ سامان بھی نیٹو کے جہازوں میں لایا گیا
جو کئی ہزار ٹن تھا
پاکستان میں نیٹو
فوج کی آمد پر پاکستان میں امریکی سفیر ریان سی کروکر کا کہنا تھا
کہ نیٹو فوجی غیر معینہ مدت کےلیئے پاکستان آئے ہیں |