|
حیدر آباد میں مکتلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد
، طالبعلموں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مشرف نے کہا کہ ڈیم سندھ
کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور ہم چاہتے ہیں ڈیم بنایا جائے
صدر مشرف نے اپوزیشن پر الزام عائد کیا کہ وہ لوگوں
کو گمراہ کر رہی ہے
انہوں نے ایف سی ایوارڈ کے بارے میں کہا کہ اس کا
اعلان بھی اس وقت کیا جائے گا جب ڈیم بنانے کا اعلان ہوگا
ایک طرف صدر مشرف سندھ کی رائے عامہ کو اعتماد میں
لینے کےلیئے تین دن سے سندھ بھر کا دورہ کر رہے ہیں تو اسی وقت دوسری جانب
صدر مشرف اور کالا باغ ڈیم کی مخالفت میں دوسری جانب سندھ کی کئی جماعتیں
مظاہرے کر رہی ہیں
اب تک صدر مشرف کو سندھ سے کوئی حوصلہ افزا جواب
نہیں مل سکا ہے اس کے باوجود مشرف سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں
اور مختلف طبقوں سے خطاب کر رہے ہیں
صدر مشرف کا کہنا تھا کہ وہ سندھ کو ہر طرح کی ضمانت
دینے کو تیار ہیں کہ کسی طرف سے کوئی نہر نہیں نکالی جائے گی اور نہ ہی ان
کا حق مارا جائے گا
ان کا کہنا تھا کہ ڈیم کے انتظامات کی سربراہی بھی
وہ سندھ کے ہاتھ میں دینے کو تیار ہیں
تاہم سندھی رائے عامہ ابھی تک اس کےلیئے تیار
نہیں ہوتی نظر نہیں آتی
|