|
شیخ رشید نے صدر مشرف پر ماضی میں ہونے والے
قاتلانہ حملے اور ان کی سازش میں القائدہ کو ملوث قرار دیا ہے
وفاقیوزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صدر مشرف
دہشتگردی کے خاتمے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں اور انہوں نے
القائدہ تنظیم کے خاتمے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے
تاہم شیخ رشید نے صدر مشرف پر نئے قاتلانہ حملوں
کی مزید تفصیل نہیں بتائی اور نہ ہی یہ بتایا کہ یہ سازش کب اور کس
نے تیار کی اور آیا اس سلسلے میں کسی کی گرفتاری عمل میں آئی ہے یا
نہیں
ادھر صدر مشرف نے اپنے دورہ کوہلو کے دوران فائر
کیئے گئے راکٹوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شرپسندوں کی ایسی
حرکتوں سے پریشان ہونے والے نہیں ہیں
صدر مشرف کا کہنا تھا کہ شرپسند ملک میں ترقی ہوتے
نہیں دیکھ سکتے
کوہلو میں صدر مشرف کے دورہ کے دوران نامعلوم
افراد نے دو راکٹ داغے تھے جو چھاونی کے علاقے میں گرے تاہم ان سے
کسی جانی نقصان نہیں ہوا
سرکاری بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے متعدد راکٹ
اپنی تحویل میں لے لیئے ہیں
|