|
پڑھنے کے طریقہ کو دینیات کی کتب سے حدف کیا گیا تو
اس کیخلاف احتجاج کیا جائے گا
اس سے پہلے بھی دینی جماعتوں کی طرف سے حکومت کیخلاف
احتجاج کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں تاہم حکومت نے اس سے قبل بھی مختلف نصاب
میں رد و بدل کیا ہے
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل
الرحمان نے کہا کہ حکومت نے اگر اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہ کی تو متحدہ
مجلس عمل اس کیخلاف شدید احتجاج کریگی
صدر مشرف کی طرف سے کالا باغ ڈیم بنائے جانے کے
اعلان پر قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور کالا باغ ڈیم پر
تمام فیصلے مل بیٹھ کر ہونے چاہیئں
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ملک میں
پانی کے مسئلہ پر سنجیدہ ہے تو پہلے چھوٹے اور غیر متنازعہ ڈیم بنائے اس کے
بعد افہام و تفہیم کے ساتھ بڑے ڈیموں کا معاملہ اٹھایا جائے
مولانا فضل الرحمان نے خبردار کیا کہ اگر بغیر
مشاورت اور صوبوں کی رضا مندی کے بغیر ڈیم کی تعمیر کا اعلان کیا گیا تو
متحدہ مجلس عمل اس کیخلاف شدید مزاحمت کریگی
وزیر تعلیم جاوید اشرف قاضی نے رواں ہفتے
ایک تقریب میں دینیات سے طریقہ نماز کو حدف کرنے کا اعلان کیا تھا
جاوید اشرف قاضی کا کہنا تھا کہ حکومت
دینی نصاب کو جدید طریقوں پر استوار کر رہی ہے
واضع رہے جدہ میں مسلم کانفرنس کے ایجنڈے
میں جو اعلانات کیئے گئے تھے ان میں ایک یہ بھی تھا کہ مسلم ممالک دینی
نصاب کو تبدیل کرکے اس کو جدید طریقوں سے آراستہ کرینگے
|