|
کو استعمال کرتے
ہوئے اگر پاکستانی سرحدوں کی خلاف وزری کیئ بغیر دہشتگردوں کو ہلاک
کیا جاتا ہے تو اس میں کچھ حرج نہیں ہے
انیسہ زیب طاہر
خیلی جو اطلاعات و نشریات کی وزیر ہیں کا کہنا تھا کہ شمالی
وزیرستان کے علاقے آسوری میں صدیق شاہ کے گھر میں جو لوگ ہلاک ہوئے
وہ دہشتگرد تھے
انیسہ زیب کا
کہنا تھا کہ شمالی علاقہ پہاڑوں پر مشتمل ہے اور سخت دشوار ہے اس
لیئے اگر وہاں دہشتگردوں کو جدید ٹیکنا لوجی سے ہلاک کیا جاتا اور
اس سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی نہیں ہوتی تو ان لوگوں کو ہلاک
کرنا جائز ہے
وزیر اطلاعات و
نشریات کی وزیر مملکت کا اشارہ غالباََ ان خبروں کی طرف تھا جس میں
کہا گیا ہے کہ ابوحمزہ پر حملہ امریکی سی آئی اے نے جاسوس طیارے کے
ذریعے کیا تھا
عینی شاہدین کے
مطابق نامعلوم طیارے سے چھ میزائل داغے گئے تھے
انیسہ زیب کا
کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے میں ہم امریکہ کا بھرپور ساتھ دے
رہے ہیں
میڈیا نے انیسہ
زیب طاہر خیلی کی کانفرنس جو انہوں نے پیر کو کی تھی کے حوالے سے بتایا کہ انیسہ زیب کا کہنا
تھا کہ شمالی علاقے میں حکومت نے عام معافی کا اعلان کیاہے لیکن
کچھ لوگ اس سے فائدہ نہیں اٹھا رہے
واضع رہے جس گھر
پر میزائل داغے گئے اس کے مالک صدیق شاہ کا کہنا ہے کہ ان کا ایک
جوان بیٹا اور چھوٹی عمر کا بھانجا دوسرے کمرے میں سوئے تھے رات دو
بجے کے قریب انہیں دھماکے کی آواز آئی اور ساتھ والا کمرہ تباہ ہو
گیا
صدیق شاہ کا کہنا
تھا کہ دھماکے سے ان کا جوان بیٹا اور چھوٹی عمر کا بھانجا ہلاک
ہوگئے تھے جبکہ انہوں نے یکے بعد دیگرے مزید کئی دھماکے سنے
صدیق شاہ نے اپنے
گھر میں کسی غیر ملکی کی موجودگی سے انکار کیا ہے |