Download urdu Font

 

 

 

 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Friday, 30 December 2005 22:57 (PST)اشاعت

غیر ملکی طلبا، کو نہیں نکالے گے۔وزیر اعلی سرحد

صفدر علی دانش۔ پشاور

اردو سروس ۔ نیٹ

وفاقی حکومت کے اس فیصلے پر ایم ایم اے نے احتجاج کی دھمکی دی ہے

صوبہ سرحد کے وزیراعلی محمد اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ صوبہ سرحد کی دینی درسگاہوں اور عصری تعلیمی اداروں میں جو غیر ملکی طلبا قانون کے مطابق ویزے پر زیر تعلیم ہیں،ان کو کسی صورت نہیں نکالا جا رھا ہے

ان کا کہنا تھا کہ اگر ھم ان کو نکال دیں گے تو بیرون ممالک میں ہمارے طلبا کے ساتھ کیسا سلوک ہو گا

اکرم درانی نے کہا کہ اس کے انتہائی برے اثرات مرتب ہوں گے

وہ آج سیٹیزن پولیس کمیٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ کے بعد اخباری نمائیندوں سے بات چیت کر رہے تھے

انہوں نے کہا کہ ہمارے مدارس میں غیر ملکی طلبا نہیں ہیں۔افغانستان کے جو طلبا ہے،ان کے یہاں افغان مہاجرین کیمپوں میں گھر ہیں

اس موقعہ پر وزیر اعلی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آبی ذخائر کے حوالے سے ہم نے کسی کو کوئی اختیار نہیں دیاہے،اور نہ ھی ہم نے کسی کو لکھا ہے

این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے ہمارے تحفظات ہیں،ان سے صدر مشرف کو آگاہ کیا ہوا ہے

وزیر اعلی سرحد نے مزکورہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کیا جائے گااور پولیس پر عوام کے اعتماد کو بحال کیا جا رہا ہے۔

 

 

 

 

 

 
 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

کالم۔تجزیئے

میڈیا فوکس