|
اپنے ایک
بیان میں انہوں نے علمائے حق سے استعفار کیا ہے
کہ یہ رقم جو کہ عوام سے حاصل کردہ ٹیکس کی رقم تھی، اور جس
کا بجٹ میں بھی کوئی زکر نہیں ہے نفاز
شریعت کونسل نے کس حساب سے خرچ کی ہے ؟اور
آیا یہ رقم ان کے لئے حلال تھی یا حرام
انہوں نے کہا کہ نفاز شریعت کونسل
نے گزشتہ دو سالوں کے دوران صرف خوراک کی مد میں پونے پانچ لاکھ
روپے،ٹیلی فون کے ایک لاکھ اٹہتھر ھزار
روپے خرچ کئے
اس کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں
اور وزیر اعلی سیکر ٹریٹ کی گاڑیوں کا بے تحاشہ استعمال کرکے
لاکھوں روپے کا پٹرول خرچ کیا
انہوں نے کہا کہ نفازشریعت کونسل
نے پورے دو سالوں کے دوران صرف ایک حسبہ بل کا تصور دیا ہے
جسے سپریم کورٹ نے غیرآئینی قرار دیا ہے۔جس کے مقدمے میں
صوبائی حکومت نے وکلا کی فیسوں اور دوسری مدات میں ایک کروڑ روپے
سے زائد خرچ کئے
انہوں نے اراکین صوبائی اسمبلی سے
مطالبہ کیا کہ شریعت کے نام پر قومی دولت کے ضیا کا نوٹس لیا جائے
واضح رہے کہ متحدہ مجلس عمل کے
صوبائی حکومت نے صوبہ سرحد میں شرعی حکومت کے قیام اور اس پر غور
خوض کے لئے ’نفاز شریعت کونسل ’ کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا ہے۔ |