ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

 
 
 

 

 

 

 

 
 
 

 

 
 
 

 

 
 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

Tuesday, 20 December 2005 23:20 PSTاشاعت

 

حکومت نہ نہ کرتی رہی وفد اسرائیل پہنچ گیا

 

اردو سروس ۔ نیٹ

 

امریکی جیویش کانگریس کے سربراہ جیک روزن نے تین دن پہلے پاکستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

پاکستان کے متعدد بار انکار اور تردید کرنے کے باوجود ایک پاکستانی وفد تل ابیب پہنچ گیا ہے۔پاکستانی وفد کے بارے میں اسرائیلی میڈیا نے ایک ماہ پہلے خبر دے دی تھی جس کی پاکستان نے متعدد بار تردید کی تھی۔ صدر مشرف اس سے پہلے اپنے گذشتہ دورہ امریکہ میں امریکی

جیوئش کانگریس سے خطاب بھی کر چکے ہیں

اِرب کے مطابق پاکستان کا ایک اعلی سطحی وفد آج تل ابیب پہنچا ہے ۔ اس وفد میں مذہبی ، سیاسی اور فوجی شخصیات کے علاوہ تاجر اور کاروباری افراد بھی شامل ہیں ، جن کی تعداد 175 افراد بتائی گئی ہے

اس وفد کے دورے کا اعلان میڈیا میں کئی ماہ قبل کیا گیا تھا تا ہم اس کی تفصیل نہیں بتائی گئی تھی

 حکومت پاکستان کی طرف سے اسرائیل کےساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے کئے جانے والے اقدامات کےبعد صیہونی حکومت کے عہدیداروں نے ایک اعلی سطحی پاکستانی وفد کے دورۂ مقبوضہ فلسطین کاعندیہ دیا تھا

 واضح رہے کہ پاکستانی وزير خارجہ خورشید محمود قصوری کی ترکی کے شہر استنبول میں صیہونی وزير خارجہ سے ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں

 چنانچہ دو دن پہلے اسلام آباد میں امریکن جیوش کانگریس کے چئیر مین جیک روزن نے صدر مشرف سے ملاقات کی تھی اور زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کیا تھا جس کا اعلان تاخیر کے ساتھ کیا گيا

 پاکستان کے عوامی و سیاسی حلقوں میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے اقدامات پر تشویش پائی جاتی ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

دوست کو ارسال کریں

صفحہ اول

 

صفحہ اول

پاکستان

بھارت

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

فن اور فنکار

کالم ۔ تجزیئیے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

©urdu-serviceتمام جملہ حقوق بحق اردو سروس محفوظ ہیں