ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

 
 
 

 

 

 

 

 
 
 

 

 
 
 

 

 
 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

Tuesday, 20 December 2005 23:20 PSTاشاعت

 

گھر بھی گئے پیارے بھی گئے اور اب عزت نفس بھی

 

صفدر علی دانش ۔ پشاور

اردو سروس ۔ نیٹ

 

حالات ویسے نظر نہیں آرہے جیسا حکومت بتا رہی ہے

آج ہی وزیر اعظم شوکت عزیز نے اسمبلی میں بتایا کہ زلزلے کے متاثرین کی بھرپور مدد کی جا رہی ہے اور امدادی کام مکمل قابو میں ہیں اور بے گھر افراد کو گھر بنانے کےلیئے پچیس پچیس ہزار دیئے جائینگے  لیکن کچھ علاقوں میں حالات وزیر اعظم شوکت عزیز کے بیان سے مختلف ہیں

پاکستان کے دوسرے علاقوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں آٹھ اکتوبر کو ہونے والے تباہ کن زلزلے کے بعد متاثرین زلزلہ پر ایک نئی آفت آن پڑی ہے۔ہری پور میں خیمہ زن متاثرین کو اچانک واپس مظفر آباد بے دخل کرنا شروع کر دیا ہے

مظفر آباد کے رہائشی سید فقیر حسین شاہ ولد سعید شاہ اورسید نیاز حسین شاہ ولد امتیاز شاہ نے صحافیوں کو ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ سچی بات ہے ،ہری پور میں مقامی لوگوں نے زلزلہ زدگان کے امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔بلکہ کسی حد تک انتظامیہ نے بھی متاثرین کی مدد کی ہے

لیکن ان کا کہنا ہے کہ اب اچانک ایک نیا سلسلہ شروع ہوا ہے

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات ایلیمیٹری کالج گراؤنڈ میں خیمہ زن متاثرین زلزلہ کو یہ کہ کر واپس بھیجنا شروع کر دیا ہے کہ اب وہاں مظفر اباد میں آپ لوگوں کے لئے مکمل انتظام کیا گیا ہے

ان افراد کا کہنا تھا کہ یہاں خیمہ بستی میں رہنے والوں کو بھیجنے کے لئے پولیس کی مدد حاصل کی گئی ہے

انہوں نے بتایا کہ پولیس کے زور پر متاثرین کو واپس بھیجنا سراسر متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے

ستم ظریفی یہ ہے کہ یہاں پر موجود پولیس اہلکار اور ڈاکٹر حضرات تصاویر اتارنے نہین دیتے

یہاں تک  کہ واپس بھیجنے والے متاثرین کو کچھ نہیں دیا جاتا بلکہ خالی ہاتھ ہی انہیں واپس کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

دوست کو ارسال کریں

صفحہ اول

 

صفحہ اول

پاکستان

بھارت

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

فن اور فنکار

کالم ۔ تجزیئیے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

©urdu-serviceتمام جملہ حقوق بحق اردو سروس محفوظ ہیں