ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

 
 
 

 

 

 

 

 
 
 

 

 
 
 

 

 
 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

Tuesday, 20 December 2005 23:20 PSTاشاعت

 

نیٹو پر تنقید کرنے والے تنگ نظر۔ مشرف

 

رانا اکرم رحمان ۔ لاہور

اردو سروس ۔ نیٹ

 

روس کے ایک بڑے ہیلی کاپٹر کی آمد سے امدادی کاموں میں تیزی آئی

حکومت کا کہنا ہے کہ نیٹو اپنی امدادی سرگرمیوں کو بڑھا رہی ہے۔ بیان کے مطابق نیٹو اگلے ہفتے مزید امدادی سامان پاکستان پہنچا رہی ہے اب تک نیٹو سینکڑوں ٹن امدادی سامان پاکستان کے متاثرہ علاقوں کےلیئے جہازوں کے ذریعے پاکستان لا چکی ہے

اطلاعات کے مطابق نیٹو نے امدادی پروگرام اور اس کی سرگرمیاں اپنے ہاتھ میں رکھی ہوئی ہیں جبکہ وزیر خارجہ خور شید محمود قصوری نے دعوی کیا تھا کہ نیٹو پاکستانی فوج کی کمان میں کام کرینگی

نیٹو ممالک نے پاکستان کو ایک ہزار فوجی امدادی سرگرمیوں کےلیئے دیئے ہیں جو مختلف ممالک سے امدادی سامان لائے ہیں

نیٹو کی افواج ہیلی کاپٹر کے ذریعے زخمیوں کو متاثرہ اور دوردراز مقامات سے بھی لا رہی ہے جبکہ اس وقت درجنوں ہیلی کاپٹر زخمیوں کو لانے میں مصروف ہیں

نیٹو ممالک نے پاکستان کو زلزلے کی تباہی میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی مدد میں کوئی قابل ذکر مالی امداد نہیں دی تاہم زخمیوں کو لانے کےلیئے ہیلی کاپٹر اور امداد کی مد میں اشیائے خوردونوش اور کمبل وغیرہ دیئے ہیں

مشرف حکومت کےلیئے زلزلے کے بعد یہ دوسرا شدید دھچکہ ہے جس میں صدر مشرف کے اتحادی ملکوں نے انہیں قابل ذکر مالی امداد سے محروم رکھا ہے جبکہ کئی لاکھ افراد کے سردی سے ہلاک ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں جبکہ بالا کوٹ میں کئی افراد سردی کی لپیٹ میں آکر ہلاک بھی ہوچکے ہیں

پچیس دن گزرنے کے باوجود پاکستان کے سینکڑوں علاقے تاحال امدادی سرگرمیوں سے محروم ہیں

ادھر حکومت اپنی اس پالیسی پر قائم ہے جس کے تحت مخالف سیاسی جماعتوں کے امدادی بینرز اور کمیپوں کو ختم کیا جا رہا ہے جس سے امدادی سرگرمیاں مزید کم ہو گئی ہیں

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

دوست کو ارسال کریں

صفحہ اول

 

صفحہ اول

پاکستان

بھارت

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

فن اور فنکار

کالم ۔ تجزیئیے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

©urdu-serviceتمام جملہ حقوق بحق اردو سروس محفوظ ہیں