ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

 
 
 

 

 

 

 

 
 
 

 

 
 
 

 

 
 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

Tuesday, 20 December 2005 23:20 PSTاشاعت

 

چوبیس گھنٹوں میں ہلاکتوں میں 3ہزار کا اضافہ ہوا

 

زاہد سرور ۔ مظفرآباد

اردو سروس ۔ نیٹ

 

گھنٹوں لائن میں لگنے کے بعد بھی خوراک کا سامان نہیں ملتا

ریلیف کمشنر میجر جنرل فاروق احمد کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد تہتر ہزار سے بڑھ کر پچھتر ہزار آٹھ سو ہو گئی ہے جبکہ صدر مشرف نے ہفتے کو کانفرنس میں ہلاک شدگان کی تعداد تہتر ہزار بتائی تھی، میجر جنرل فاروق احمد جو فیڈرل ریلیف کمشنر بھی ہیں نے چوہدری شجاعت

حسین کی صدارت میں منعقدہ دفاعی کمیٹی کے سامنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آٹھ اکتوبر سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد75ہزار سات سو اکیانوے ہو گئی ہے

میجر جنرل فاروق احمد نے کمیٹی کو بتایا کہ متاثرین کو اب تک پانچ لاکھ سے زائد خیمے تقسیم کیئے جا چکے ہیں

دو ہفتے قبل صدر مشرف نے ایک کانفرنس میں کہا تھا کہ متاثرین کو دو لاکھ تیس ہزار خیمے پہنچا دیئے گئے ہیں

ادھر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سردی اور خوراک کی کمی کے علاوہ گندگی کی وجہ سے بیمیاریاں پھیلنا شروع ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے سخت پریشانی کا اظہار کیا ہے

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سردی سے مناسب بچاؤ نہ ہونے ، خوراک کی کمی ، ملبے کی گرد کی وجہ سے یہ بیماریاں پھیل رہی ہیں

ڈاکٹروں کے مطابق کئی مریضوں کے زخم بھی خراب ہوئے ہیں جبکہ متاثرین کو سردی کی وجہ سے نمونیا اور کھانسی جیسے مرض لاحق ہیں

ڈاکٹروں کا کہنا ہے متاثرین میں بیماریوں سے سب سے زیادہ متاثر بچے متاثر ہو رہے ہیں جن میں قوت برداشت کم ہے

لوگ اب بھی سینکڑوں کی تعداد میں لائن میں لگے ہوتے ہیں جن میں کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں صبح سے شام تک لائن میں کھڑے ہونے کے بعد بھی کچھ نہیں ملتا

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

دوست کو ارسال کریں

صفحہ اول

 

صفحہ اول

پاکستان

بھارت

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

فن اور فنکار

کالم ۔ تجزیئیے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

©urdu-serviceتمام جملہ حقوق بحق اردو سروس محفوظ ہیں