ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

 
 
 

 

 

 

 

 
 
 

 

 
 
 

 

 
 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

Tuesday, 20 December 2005 23:20 PSTاشاعت

 

ہلاک شدگان کی تعداد حکومتی گنتی سے زائد ہے

 

زاہد سرور ۔ مظفرآباد

اردو سروس ۔ نیٹ

 

حکومت اب تک تسلی بخش اور واضع بیان جاری نہیں کر سکی

آٹھ اکتوبر کو آنے والے زلزلے کے بعد حکومت پت یہ الزامات عائد کیئے جاتے رہے ہین کہ امداد میں تاخیر حکومت کی غلطی تھی اور امداد میں خردبرد کیئے جانے کے اسکینڈل بھی سامنے آئے ہیں وہیں اب ہلاک شدگان کی درست تعداد کے بارے میں بھی حکومت ابھی تک کوئی واضع

تعداد یا ٹھوس حقائق بتانے سے قاصر ہے جبکہ حکومتی وزیر اقبال احمد خان نے اپنے بیان میں ہلاک شدگان کی تعداد ستاسی ہزار بتائی ہے تاہم فوجی حکام نے ہلاک شدگان کی اس تعداد کو غلط قرار دیا ہے

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کی وہ تعداد درست ہے جو ریلیف کشمنر نے جاری کی ہے

وزارت خزانہ کے مشیر اقبال احمد خان نے اپنے بیان میں ہلاک شدگان کی جو تعداد بتائی ہے ان کے مطابق یہ ایک عالمی ادارے کی طرف سے جاری تعداد ہے

اقبال احمد خان کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ اس لیئے ہوا کہ جن علاقوں میں امدادی ٹیمیں نہیں پہنچ سکیں وہاں اب پہنچی ہیں جس کی وجہ سے تعداد میں اضافہ ہوا ہے

حکومت کا کہنا ہے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چوہتر ہزار ہے جبکہ اس سے پہلے ہلاک شدگان کی تعداد کے بارے میں متعدد بار حکومت کے بیانات میں تضاد سامنے آیا جبکہ پاکستان کے جدید ادارے نادرا نے تاھال کسی بھی متاثرہ گاؤں یا شہر کا ڈیٹا بیس شائع نہیں کیا

واضع رہے اب تک سینکڑوں مقام ایسے ہیں جہاں امدادی ٹیمیں پہنچی ہی نہیں ہیں اور ہزاروں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جبکہ وزیر اعظم شوکت عزیز کے دعوی کے مطابق ہر جگہ امداد پہنچ چکی ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

دوست کو ارسال کریں

صفحہ اول

 

صفحہ اول

پاکستان

بھارت

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

فن اور فنکار

کالم ۔ تجزیئیے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

©urdu-serviceتمام جملہ حقوق بحق اردو سروس محفوظ ہیں