ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

 
 
 

 

 

 

 

 
 
 

 

 
 
 

 

 
 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

Tuesday, 20 December 2005 23:20 PSTاشاعت

 

پاکستان کم و بیش40ارب ڈالر کا مقروض ہے

 

ابو سفیان ۔ اسلام آباد

اردو سروس ۔ نیٹ

 

اپوزیشن نے حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا کہا ہے

اسلام آباد میں ہونے والی عالمی برادری کی امدادی کانفرنس میں پاکستان کو ملنے والے پانچ ارب چالیس کروڑ ڈالر میں سے ستر فیصد قرضہ جبکہ تیس فیصد امداد ہے امداد کے بدلے قرضہ دینے والوں میں خود امریکہ بھی شامل ہے ،امریکہ نے ڈونر کانفرنس میں پانچ کروڑ سے زائد امداد دینے

کا اعلان کیا تھا ، تاہم اس امداد میں سے پاکستان میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے والے امریکی فوجیوں پر کئی کروڑ ڈالر خرچ کئے جائینگے

وزیر اطلاعات و نشریات شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ’پاکستان کو جس قدر امداد کی ضرورت تھی اسے مل گئی ‘ تاہم اپوزیشن نے ڈونر کانفرنس میں ملنے والی امداد پر تنقید کی ہے

ڈونر کانفرنس میں صدر مشرف اور وزیر اعظم شوکت نے خطاب کیا تھا جبکہ سیاسی حلقوں اور اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت کو وائد حزب اختلاف کو بھی کانفرنس سے خطاب کا موقع دینا چاہیئے تھا

اپوزیشن نے کانفرنس کو ناکام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ متاثرین کی تعمیر نو کےلیئے امداد کے نام پر پاکستان کو قرض دیا گیا ہے جو حکومت کی ناکامی ہے

سیاسی ماہرین کا بھی کانفرنس کے بارے میں کہنا ہے کہ کانفرنس اپنے مقاصد پورے نہیں کر سکی

اپوزیشن اور خود حکومتی حلقے اس بات پر خفا ہیں کہ صدر مشرف اور شوکت عزیز نے اپنے خطابات میں ان تنظیموں کا ذکر نہیں کیا جنہوں نے متاثرین کی فوج سے بھی زیادہ مدد کی اور کر رہی ہیں جبکہ صدر اور وزیر اعظم نے عالمی تنظیموں اور پاکستان کی این جی اوز کی امدادی سرگرمیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے

ڈونر کانفرنس ممکن ہے یہی نتائج پیدا کرتی جو کہ اب سامنے آئے ہیں تاہم حکومت کی طرف سے ڈونر کانفرنس کی بھرپور تیاری کا فقدان بھی سامنے آیا ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

دوست کو ارسال کریں

صفحہ اول

 

صفحہ اول

پاکستان

بھارت

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

فن اور فنکار

کالم ۔ تجزیئیے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

©urdu-serviceتمام جملہ حقوق بحق اردو سروس محفوظ ہیں