Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 25 November 2006 11:35 (PST)اشاعت

چوہدری شجاعت صوفی کونسل کے چیئرمین ہیں

راجہ زاہد

اردو سروس ڈاٹ نیٹ ، لاہور

صدر مشرف صوفی کونسل کے سرپرست ہیں

مشرف حکومت پاکستان میں صوفی ازم کے فروغ کےلیئے سنجیدہ کوششوں میں مصروف ہے اور اس سلسلے میں حکومت نے ایک کونسل بھی ترتیب دی جس کے سر پرست اعلی خود صدر مشرف ہیں

صوفی کونسل کا مقصد پاکستان سے انتہاپسندی کا خاتمہ اور صوفی ازم کو فروغ دینا ہے

حکومت کا کہنا ہے کہ صوفی کونسل اس بارے میں اہک کردار ادا کریگی

حکومت کا خیال ہے کہ صوفی ازم کے فروغ سے پاکستان میں انتہاپسندی کے خاتمے میں مدد ملے گی

تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ خود کونسل کے رہنما بھی سوفی ہیں یا صرف کونسل کے ممبر ہیں

اس بارے میں گذشتہ روز ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ صوفی ازم پاکستان میں تحمل ، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دیگا

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حدود کے ترمیمی اور منظورکردہ بل کے بارے میں کہا اگر اسلامی جماعتیں بل کو غیر اسلامی ثابت کردیں تو وہ اسمبلی سے فوری طور پر استعفی دے دینگے

چوہدری شجاعتحسین کے مطابق  صوفی کونسل کا قیام معاشرے میں اخلاقی اقدار کو بھی فروغ دیگی

صوفی کونسل کے سرپرست اعلی صدر مشرف ہیں جنہوں نے گذشتہ دنوں صوفی ازم کو پاکستان میں فروغ دینے پر زور دیا تھا

واضع رہے صوفیوں کا ملک کی سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا اور نہ ہی صوفی اپنی کوئی سیاسی جماعت بناتے ہیں

صوفی حضرات حجروں میں اللہ اللہ کرتے ہیں اور جو لوگ ان کے گھروں آستانوں پر جارے ہیں انہیں دعائیں دیتے ہیں حکومت وقت کو ان سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات