Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Wednesday, 22 November 2006 10:32 (PST)اشاعت

ڈگریاں اچھی جگہ شادی کےلیئے لی جاتی ہیں،علاوالدین

باسط اعجاز

اردو سروس ڈاٹ نیٹ ، لاہور

خواتین کے بارے اسمبلی میں ریمارک پر خواتین کا احتجاج

حکومتی رکن شیخ علاوالدین کے ڈاکٹر خواتین کے بارے الفاظ پر ایوان میں موجود خواتین غصے میں آگئیں۔ شیخ علائوالدین نے کہا کہ خواتین ایم بی بی ایس کے بعد پریکٹس نہیں کرتیں،ان کے لئے یہ ڈگری محض شادی کے لئے ایک ایڈیشنل کورس ہے

اورصرف اچھی جگہ پر شادی کے لئے یہ کورس کرتی ہیں۔ جس پر ڈاکٹر فرزانہ نذیراٹھ کھڑی ہوئیں،انہوں نے سپیکر سے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی اجازت مانگی مگر انہیں اجازت نہ ملی شاہینہ اسد اور لبنیٰ طارق بھی اٹھ کھڑی ہوئیں،اسی دوران شیخ علائوالدین کا مائیک بند کر دیا گیاجس پر وہ سیخ پا ہوگئے

انہوں نے کہا میں خواتین کے کام کرنے یا آگے آنے کے خلاف نہیں ہوں،دوسری طرف خواتین بھی مسلسل بولتی رہیں۔ڈاکٹر فرزانہ نذیر نے پوائنٹ آف آرڈر پر کہا کہ لڑکے اتنے نکمے کیوں ہیں، پوسٹ گریجویٹ کے رزلٹ میں لڑکوں کے آگے فیل جبکہ لڑکیوں کے آگے پاس لکھا ہوا ہے

شیخ علائوالدین نے غصے میں کہا کہ لڑکے نکمے بھی انہیں لڑکےوں کی وجہ سے ہوتے ہیں۔اس موقعہ پر ڈاکٹر فرزانہ نذیر کا مائیک بند کر دیا گیا۔ وزیر جیل خانہ جات نے کہا کہ شےخ علائوالدےن چاہتے ہیں کہ لڑکیوں کو پابند کیا جائے کہ ایم بی بی ایس کے بعد پانچ یا دس سال پریکٹس کریں گی

احسان اللہ وقاص نے کہا کہ شیخ صاحب آپ کے کہنے کا کیا مطلب ہے کہ اگر میری محترم بہن ڈاکٹر فرزانہنذےر ڈاکٹر نہ ہوتی تو ان کی شادی نہ ہوتی، نہیں ایسا ہرگز نہیں ہے یہ اگر ڈاکٹر نہ بھی ہوتیں تو ان کی شادی ہو جاتی۔جس پر ایوان میں موجود اراکین ہنسنے لگے

ڈاکٹر اسد اشرف نے کہا کہ میڈیکل کالجوں میں 65 فیصد لڑکیاں ہیں۔لیکن لیڈی ڈاکٹرز دیہات میں تو دور کی بات شہروں میں بھی ناپید ہیں، لڑکیوں سے کام کرنے کا بانڈ بھروایا جائے۔پینل آف چیئرمین کے رکن رائے اعجاز نے راجہ بشارت سے کہا کہ کیا اس ضمن میں کوئی قانون بنانے میں کےا کوئی مسئلہ ہے، راجہ بشارت نے جواب دیا کہ یہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کا کام ہے

دریں اثناحکومتی رکن اسمبلی عبدالحیمد دستی نے مسلم لیگ ق پنجاب کی جنرل سیکرٹری بننے پر ظل ہما کو مبارک باد پیش کی

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات