Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Tuesday, 05 December 2006 16:14 (PST)اشاعت

چوہدری شجاعت اور علما، کی ملاقات کی مذمت

عرفان سلیمان

اردو سروس ڈاٹ نیٹ ، کراچی

چوہدری شجاعت اور علما، کے درمیان ملاقا کیخلاف ایم کیو ایم کا احتجاج

حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم حکومتی مسلم لیگ ق کیخلاف ملک کے کئی شہروں میں مظاہرے کر رہی ہے

یہ مظاہرے ملک کے کئی بڑے شہروں میں کیئے گئے جس میں چوہدری شجاعت حسین

کی علما، کے ساتھ ملاقات کی مذمت کی گئی

ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے احتجاجی مظاہروں میں کہا کہ حقوق نسواں کا بل منظور ہو چکا ہے اور اس پر مسلم لیگ کے صدر کی علما، سے ملاقات بے معنی ہے

حقوق نسواں بل کے بارے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور علما، کے درمیان دو روز قبل ہونے والی ملاقات کیخلاف ایم کیو ایم نے منگل کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے، ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے حقوق نسواں بل کے بارے علما، سے ملاقات کیوں کی

ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ اپنے ہی حکومتی حمایتیوں کیخلاف کام کرتی آئی ہے

واضع رہے حکومتی جماعت مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم میں گہری چپلش ہے جبکہ اس سے قبل بھی ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ایک دوسرے کیخلاف بیانات دے چکے ہیں

ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسلم ہر آرے وقت میں حکومت ساتھ دیتی آئی ہے جبکہ مسلم لیگ ایسے کسی بھی واقع کے بارے میں ایم کیو ایم کو لا علم رکھتی ہے

ادھر مسلم لیگ کے سربراہ اور برطانوی شہریت کے حامل الطاف حسین نے کہا ہے کہ منگل کو احتجاجی مظاہرے احتجاجی ہڑتال میں بھی دل سکتے ہیں

الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے شجاعت علما، کیخلاف احتجاج کے اعلان کے بعد پنجاب سے ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے

الطاف حسین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مسلم لیگ کے کسی فرد یا حکومت کے کسی فرد نے علما، کے ساتھ ملاقات کے بارے ایم کیو ایم کو اعتماد میں نہیں لیا

واضع رہے ایم کیو ایم نے چوہدری شجاعت حسین اور علما، کے حقوق نسواں بل کے بارے ملاقات کیخلاف آج احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات