Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 20 November 2006 17:23 (PST)اشاعت

چوہدری شجاعت حسین نے وعدہ خلافی کی ہے

ارانا رحمان اکرم

اردو سروس ڈاٹ نیٹ ، لاہور

قاضی حسین احمد نے بھی کہہ دیا ہے کہ استعفے صرف اسمبلیوں سے دینگے

متحدہ مجلس عمل کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ میں چلینج کرتا ہوں کہ حکومت کا حدود ترمیمی بل اسلامی نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ بل سراسر غیر اسلامی ہے

ایک چینل سے بات چیت کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے دو مرتبہ وعدہ خلافی ہے

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین وعدہ خلاف انسان ہے انہوں نے پہلے ایم ایم اے کے ساتھ تحفظ نسواں بل کے حوالے سے معاہدہ کیا۔ اور اس سے بعد میں انحراف کرگئے

حافظ حسین احمد کے مطابق اس کے بعد پھر علماء کمیٹی کو خود بلایا اور ان سے معاہدہ کیا کہ آپ کی سفارشات کے ساتھ بل اسمبلی میں پیش ہوگا لیکن اس معاہدے پر بھی وہ کاربند نہیں ہوئے

حافظ حسین احمد نے کہا کہ  میں چوہدری شجاعت حسین اور دیگر حکومتی اہلکاروں کو یہ چیلنج کرتا ہوں کہ 10 ہزار علماء کرام کو ملک بھر سے اکٹھا کریں اور وہ علماء جو علماء کمیٹی کے ممبران تھے ان کو بھی بلایا جائے ، اگر وہ سارے علماء کرام اس بل کو غیر اسلامی قرار نہ دیں تو مجھے ہر سزا قبول ہے

واضع رہے حکومت کی جانب سے حدود کا ترمیمی بل منظور کیئے جانے کے بعد سب سے پہلے حافظ حسین احمد نے اپنا استعفی قائد حزب اختلاف اور چھ دینی جماعتوں میں شامل جمعیت علمائے ف کے سپرد کیا تھا

حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ ان کا استعفی متحدہ مجلس عمل کے منشور کے مطابق ہے

انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے کہا تھا کہ اگر آپ نے میرا استعفی منظور نہ کیا تو میں اپنا استعفی اسپیکر کو پیش کرد دونگا

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات