Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Thursday, 23 November 2006 17:00 (PST)اشاعت

سینیٹ میں ایم ایم اے کی تجاویز مسترد کردیں گئیں

ابو سفیان

اردو سروس ڈاٹ نیٹ ، اسلام آباد

قومی اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد صدر نے قوم کو مبارکباد دی تھی

حدود کا ترمیمی بل سینیٹ سے بھی منظور کر لیا گیا ہے

دو دن قبل سینیٹ میں اس بل کو جمع کروایا گیا تھا جس پر دو دن بحث ہوئی اور جمعرات کے روز سینیٹ نے بھاری اکثریت سے بل کو

منظور کرلیا

حدود کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظورہ کردہ بل اب صدر مشرف کے پاس جائیگا جو اس پر دستخط کرینگے جس کے بعد بل ایک قانونی حثیت سے پاکستان میں نافذ ہو جائیگا

اپوزیشن نے آخری کوشش کے طور پر بل میں کئی شقوں میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا تاہم اسے مسترد کردیا گیا

حدود کا ترمیمی بل سینیٹ میں

حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی سے منظور کیا جانے والا حدود کا ترمیمی بل آج سینیٹ میں پیش ہوگا

بل پر بحث کے دوران سینیٹ میں وزیر اعظم شوکت عزیز بھی موجود ہونگے اور وہ بل پر بحث میں حصہ لینگے

حکومت حدود کے ترمیمی بل کو اسلامی اور مناسب قانون ثابت کریگی جبکہ امکان ہے کہ ایم ایم اے اور مسلم لیگ نواز گروپ بل کیخلاف سینیٹ میں احتجاج کرینگے

متحدہ مجلس عمل نے قومی اسمبلی سے حدود کے ترمیمی بل کی منظوری کے بعد اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کر رکھا ہے

جبکہ ایم ایم اے نے گذشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ بل کیخلاف چوبیس نومبر سے ملک گیر احتجاج کریگی

صدر مشرف نے قومی اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد اپنی تقریر میں قوم کو مبارک باد دی تھی اور مبہم سے انداز میں پپلز پارٹی کا شکریہ بھی ادا کیا تھا جس نے بل کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا تھا اور حکومت کی کھل کر حمایت کی تھی

سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد حدود کا یہ ترمیمی بل صدر مشرف کے پاس جائیگا جو اس پر دستخط کریں گے

صدر مشرف کے دستخطوں کے بعد حدود کا ترمیمی بل ایک قانون بن جائیگا جو پاکستان بھر میں لاگو ہو جائیگا تاہم مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ یہ قانون صوبہ سرحد اور بلوچستان میں لاگو ہونے نہیں دینگے

جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب پاس ہوگیا تو یہ چاروں صوبوں کےلیئے ہوگا اور مولانا فضل الرحمان اس سلسلے میں کچھ نہیں کر سکتے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات