Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 20 November 2006 17:43 (PST)اشاعت

احتجاج چوبیس نومبر سے شروع کیا جائیگا

راجہ زاہد

اردو سروس ڈاٹ نیٹ ، لاہور

حقوق نسواں بل کیخلاف ملک گیر احتجاج چوبیس نومبر سے

حدود کے ترمیمی بل کی منظوری کیخلاف متحدہ مجلس عمل نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا

لاہور میں متحدہ مجلس عمل کے رہنما لیاقت

نے متحدہ مجلس عمل کے ایک اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئی کہا کہ ایم ایم اے حدود بل کی ترمیم کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کریگی

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا تھا کہ بل اگر غیر اسلامی ہوا تو وہ استعفے دے دینگے اس لیئے ان سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین سے استعفے کا مطالبہ ملک گیر احتجاج کے دوران گجرات کی جانب مارچ کرتے ہوئے کیا جائے گا

واضع رہے بل کی منظوری کے وقت حکومتی جماعت مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا تھا کہ اگر حدود کا ترمیمی بل غیر اسلامی ہوا تو وہ مستعفی ہوجائینگے

چوہدری شجاعت حسین نے اپنا استعفی اس وقت اسپیکر کو دے دیا تھا کہ اس وقت اس کو منظور کر لیں جب یہ ثابت ہو جائے کہ بل غیر اسلامی ہے

تاہم اسپیکر نے ان کا استعفی واپس کردیا تھا

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم عوام کو آمریت کیخلاف کھڑا کریں گے اور اسمبلیوں سے استعفے دینے کے بعد آمریت کیخلاف تحریک چلائینگے

واضع رہے قاضی حسین احمد فوری طور پر مستعفی ہونا چاہتے تھے تاہم مولانا فضل الرحمان کی وجہ سے انہوں بھی صرف اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کہا ہے

تاہم متحدہ مجلس عمل سرحد حکومت قائم رکھے گی اور بلوچستان حکومت میں مسلسل سانجھے دار رہے گی اور ان حکومتوں سے متحدہ مجسل عمل استعفے نہیں دے گی

دوسری جانب حکومت کی کوشش ہے کہ ایم ایم اے استعفے نہ دے یہی وجہ ہے کہ اب حکومت کا کوئی وزیر متحدہ مجلس عمل والوں کو استعفے دینے پر نہیں اکسا رہے اور نہ ہی ایسا کوئی بیان دے رہے ہیں

جبکہ چوہدری شجاعت حسین اور سید مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ ایم ایم اے کے ساتھ بل پر دوبارہ بات چیت ہو سکتی ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات