Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 27 November 2006 15:32 (PST)اشاعت

سرحد،بلوچستان میں نافذ نہیں ہونے دینگے، فضل الرحمان

راجہ زاہد

اردو سروس ڈاٹ نیٹ ، لاہور

عورتوں کے حقوق کے تحفظ میں مشکلات پیش آسکتی ہیں لیکن میں گھبرانے والا نہیں، مشرف

ڈاکٹر شیر افگن نیازی کا کہنا ہے کہ اگر صوبہ سرحد اور بلوچستان میں حقوق نسواں قانون کا قانون نافذ نہ کیا تو دونوں  حکومتوں کی اسمبلیوں کو برخاست کر دیا جائیگا

وفاقی پارلیمانی وزیر شیر افگن نے کہا کہ اگر

ایم ایم اے استعفے دینے میں سنجیدہ ہے تو پارلیمنٹ کا اجلاس جاری ہے ایم ایم اے اپنے استعفے دے دے

ان کا کہنا تھا کہ صدر پرویز مشرف نے پارلیمنٹ سے خطاب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

انہوں نے صوفی ازم کے فروغ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ اگر صدر پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہیں تو اس پارلیمنٹ کی حالت کی وجہ سے بیرون ممالک پاکستان کا امیج خراب ہوگا

ادھر متحدہ مجلس عمل کے رہنما اور قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمان نے شیر افگن کے اسمبلیوں کو برخاست کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر افگن کون ہوتے ہیں یہ کہنے والے کہ اسمبلیوں کو برخاست کردیا جائیگا

انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل اچھی طرح جانتی ہے کہ اسے کب استعفے دینے ہیں اور کیا کرنا ہے

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وفاق کے قانون میں درج ہے کہ اگر کوئی صوبائی حکومت کسی قانون کو نافذ کرنا نہ چاہے تو وہ ایسا کر سکتی ہے

شیر افگن نے پپلز پارٹی کے ساتھ حکومت کی انتخابات سے پہلے کسی ڈیل سے بھی انکار کیا ہے

انہوں نے کہا انتخابات سے قبل پپلز پارٹی سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی

ادھر مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتخابات سے قبل پپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہو سکتا

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد پپلز پارٹی کے ساتھ بات چیت ہو سکتی ہے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات