Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Friday, 01 December 2006 13:26 (PST)اشاعت

متحدہ مجلس عمل نے استعفے دینے کا اعلان کررکھا ہے

ابوسفیان

اردو سروس ڈاٹ نیٹ ، اسلام آباد

پپلز پارٹی نے حقوق نسواں بل کی بھرپور حمایت کی تھی

حقوق نسواں بل جس کو حدود قوانین میں ترمیم کرکے حقوق نسواں بل کا نام دیا ہے قومی اسمبلی بعد ازاں سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر مشرف کے پاس گیاتھا جنہوں نے بل پر دستخط کر دیئے اس طرح حقوق نسواں کا قانون فوری طور پر پاکستان بھر میں نافذ ہو گیا ہے

صدر مشرف نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ حقوق نسواں قانون ہر حالت میں نافذ کیا جائے گا

چھ دینی جاعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل نے سات دسمبر کو حقوق نسواں بل کیخلاف استعفے دینے کا اعلان کر رکھا ہے

بل جب قومی اسمبلی سے پاس ہوا تو پپلز پارٹی نے بل کی حمایت کی تھی جبکہ ایم ایم اے نے واک آؤٹ کیا تھا

بینظیر بھٹو نے بظاہر کہا ہے کہ فوجی جنرل سے ڈیل ممکن نہیں لیکن حقوق سواں بل پاس کروانے میں پپلز پارٹی کا بڑا ہاتھ ہے

تاہم مولانا فضل الرحمان سات دسمبر کو استعفے دینے کے حق میں نہیں ہیں

فضل الرحمان گروپ کا کہنا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی اراکین خواتین استعفے نہیں دینگی

گذشتہ روز متحدہ مجلس عمل کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا تھا کہ چوہدری شجاعت نے حقوق نسواں بل کو غیر شرعی قبول کر لیا ہے

متحدہ مجلس عمل نے چوہدری شجاعت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی اور گجرات جانا چاہتی تھی تاہم پولیس نے منصورہ اور گجرات جانے والے تمام بند کر کے لاہور سے متحدہ مجلس عمل کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا تھا

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات