Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 25 November 2006 22:07 (PST)اشاعت

پاکستان میں استقبال کےلیئے بچوں کو لایا جاتا ہے

باسط اعجاز

اردو سروس ڈاٹ نیٹ ، لاہور

ہوجن تاؤ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا

صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز چینی صدر کی آمد کے موقعہ پر شہر بھر کے سرکاری سکولوں کے 35ہزار سے زائد بچے جھنڈیاں اور بینرز لئے شہر بھر میں ان کے روٹ کے راستوں پر موجود رہے ۔ سرکاری سکولوں کے ان بچوں کو ان کے اساتذہ کی جانب سے

صبح سات بجے سکول پہنچنے کی ہدایات کی گئی تھیں جن کو وہاں سے آٹھ بجے انتظامیہ نے مقررہ مقامات پر پہنچانا شروع کیا، جہاں یہ بچے صبح نو بجے سے لیکر شام مغرب تک ڈیوٹی دیتے رہے

اس دوران سڑکوں پر موجود یہ بچے آپس میں کھیل کود میں بھی مصروف رہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے انھیں کھانے پینے کے لئے دوپہر کو جوس ٴ بسکٹ ٴ چپس اور پیٹیز وغیرہ فراہم کئے گئے

 محکمہ تعلیم نے لاہور کے تمام سرکاری سکولوں میں گزشتہ روز عام تعطیل دے کر ان کے سربراہان کو سخت ہدایات جاری کر رکھیں تھیں کہ ہر طالب علم اور استاد چینی صدر کے استقبال کی تقریبات میں ضرور شامل ہو، اگر کوئی طالب علم یا استاد چینی صدر کے استقبال کی تقریبات میں شریک نہ ہوا تو اس بچے کو سکول سے خارج کر دیا جائے گا

جبکہ نہ آنے والے استاد کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تاہم اس تمام صورتحال کے باوجود بعض والدین نے انتظامیہ کی جانب سے اپنے بچوں کو خوار کئے جانے کے خوف سے چینی صدر کے استقبال کے لئے نہیں بھیجا

والدین کا کہنا تھا کہ ہمارے معصوم بچے تمام دن سڑکوں پر کھڑے ہونے کے متحمل نہیں ہیں

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی بہت سی مثالیں اس بات کی گواہ ہیں تاہم بچوں کی اکثریت گزشتہ روز چینی صدر کے استقبال کے لئے موجود تھی بلکہ بعض اساتذہ تو اپنے چھوٹے بچوں تک کو پکنک کے بہانے اپنے ساتھ لیکر آئے تھے لیکن جب انھیں شام دیر تک وہاں موجود رہنا پڑا تو وہ خود کو اس غلطی پر کوستے رہے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات