Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Friday, 24 November 2006 19:13 (PST)اشاعت

پاکستان نے چین کی مدد کی تھی، چینی صدر

ابوسفیان

اردو سروس ڈاٹ نیٹ ، اسلام آباد

پاکستان نے اس وقت چین کی مدد کی جب چین کو تبت کا مسئلہ درپیش تھا ،چینی صدر

چین کے صدر ہوجن تاؤ جو اس وقت پاکستان کے دورے پر ہیں نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین کی مدد اس وقت کی تھی جب چین مشکلات سے دو چار تھا

انہوں نے اسلام کنونشن سنٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تمام

شعبوں میں مزید تعاون بڑھایا جائیگا

چینی صدر نے کہا کہ چین پاکستان کی تمام شعبوں میں رہنمائی اور امداد جاری رکھے گا

چینی صدر کا کہنا تھا کہ میں اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی عوام کی محبت اور پرجوش استقبال سے متاثر ہوا ہوں

تاہم ایسا لگتا ہے کہ چینی صدر کا دورہ یقیناَ اہمیت کا حامل تھا لیکن ابھی تک پاکستان کو چین کی طرف ایسی خوشخبری نہیں ملی جو وہ بھارت کے مقابلے میں دیکھ سکیں

چین اور پاکستان کے درمیان انہی شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا ہے جن پر چین پاک پہلے ہی کام کر رہےہیں تاہم ابھی چینی صدر پاکستان میں ہیں اور ممکن ہے ان کے دورہ کے آخری دن کچھ اہم معاہدوں پر دستخط ہو سکیں

چینی صدر پاکستان پہنچ گئے

چین کے صدر ہوجنتاؤ پاکستان کے چار روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں خود صدر مشرف اور وزیر اعظم شوکت عزیز نے چکلالہ ائرپورٹ پر چینی صدر کا استقبال کیا ہے

چینی اس سے قبل بھارت کے دورہ تھے جہاں انہوں نے بھارت کے ساتھ تیرہ معاہدوں پر دستخط کیئے

چین کے صدر ہوجنتاؤ اور صدر مشرف کل باضابطہ طور ملاقات کرینگے جس میں پاکستان چین کے درمیان مکتلف معاہدوں پر دستخط ہونے کے امکان ہیں

پاکستان کی کوشش ہے کہ چین پاکستان کو جبلی کی پیداوار کےلیئے میگا جنریٹر دے اور پاکستان کے ساتھ  جوہری توانائی کے بارے تعاون کرے

اس سلسلے میں امریکہ نے پاکستان کا جوہری توانائی میں تعاون کا مطالبہ مسترد کردیا تھا جبکہ امریکہ نے بھارت ایسا ہی جوہری توانائی کا معاہدہ کیا ہے

پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری، ثقافتی اور تجارت کے معاہدوں پر دتسخط ہونے کا بھی امکان ہے

اطلاع کے مطابق چین کے صدر اسلام آباد میں  پاکستانیوں خطاب بھی کرینگے

چینی صدر اسلام آباد میں صدر و وزیر اعظم شوکت عزیز کے ساتھ ملاقات کے علاوہ کئی تقاریب میں شکرت کرینگے

صدر ہوجنتاؤ اسلام آباد کے بعد لاہور بھی جائیں گے جہاں وہ مختلف تقاریب میں شرکت کرینگے

چین نے پاکستان میں کئی کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جس میں سب سے بڑا پروجیکٹ گوادر بندرگاہ ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات