Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 25 November 2006 21:10 (PST)اشاعت

دونوں ممالک کی تجارت، پندرہ ارب ڈالر تک

باسط اعجاز

اردو سروس ڈاٹ نیٹ ، لاہور

پاکستان اور چین کے درمیان چھ ارب ڈالر کے معاہدے ہوئے

چینی صدر ہوجن تائو کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیاگےا۔دفترخارجہ کی طرف سے جاری کئے جانے والے مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیا کہ پاکستان اورچین کی قیادت اس بات پرمتفق ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی

اورتعاون جاری رہے گا، سٹریٹجک پارٹنر شپ بڑھائی جائے گی

چین نے تائیوان، تبت اورانسانی حقوق کے معاملات پر حکومت پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ وہ پاکستان کی آزادی،خود مختاری کا احترام کرتا ہے

پاکستان کی طرف سے کہاگیا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے اورپاکستان ایک چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے

فریقین اس بات پربھی متفق ہوئے کہ نیشنل ڈویلپمنٹ ریفارم کمشن آف چائنہ اور منصوبہ بندی کمیشن آف پاکستان کے درمیان باقاعدہ مشاورت ہوگی

دونوں ممالک آئندہ پانچ سال میں اپنی تجارت کو پندرہ ارب ڈالر تک لے جائیں گے،توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھائیںگے،دفاعی شعبے میں تعلقات کو فروغ دیاجائے گا

فریقین نے کہا کہ دہشت گردی اورانتہا پسندی،علاقائی امن اورسلامتی کیلئے خطرہ ہیں اوردونوں ملک ان قوتوں کو شکست دیں گے

دونوںممالک نے تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے،سلامتی کونسل میں اصلاحات پراتفاق کیا

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات