Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 27 November 2006 16:13 (PST)اشاعت

حکومت کا کہنا تھا امریکہ نے حملہ نہیں کیا

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حملہ امریکی طیاروں نے کیا تھا

باجوڑ مدرسے پر حملے کی حقیقت کے بارے میں پاکستانی حکومت کا کہنا تھا کہ حملہ پاکستانی فوج نے کیا تھا

جبکہ باجوڑ مدرسے پر حملے کے بارے میں مقامی لوگوں اور اپوزیشن کا کہنا تھا کہ حملہ

امریکی فوج نے کیا تھا

واضع رہے مدرسے پر حملے میں اسی سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے

ایک برطانوی اخبار کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مدرسے پر امریکی حملے کا اعتراف کر لیا ہے

اخباری رپورٹر کے مطابق صدر مشرف کے قریبی ساتھی نے اعتراف کیا ہے کہ تیس اکتوبر کو مدرسے پر حملہ امریکی فوج نے کیا تھا

تاہم اعتراف کرنے والے مذکورہ شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا

مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ پاکستان کا یہ موقف تھا کہ اگر مدرسے پر حملے کی ذمہ داری امریکہ پر ڈالتے ہیں تو اس سے پاکستان کی بدنامی ہوگی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں کافی جانی نقصان ہوا ہے جس پر ہم نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ آئندہ ایسی کارروائی کرنے سے گریز کرے

ذرائع کے مطابق امریکہ نے مدرسے پر حملہ اس اطلاع پر کیا تھا کہ مدرسے میں اسامہ بن لادن کے دست راست ایم الظواہری موجود ہیں

تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حملہ امریکی فوج نے کیا ہے اور مدرسے میں کم عمر بچے تعلیم حاصل کر رہے تھے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات