Download urdu Font

 

 

 

 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 14 January 2006 11:23 (PST)اشاعت

دس دن میں امریکیوں کا پاکستان میں دوسرابڑا حملہ ہے

 

چند دن قبل سی آئی اے نے جاسوس طیارے سے چھ میزائل فائر کے متعدد افرادکو ہلاک کر دیا تھا

پاکستانی علاقے باجوڑ ایجنسی کے ایک گاؤں ڈمہ ڈولا پر امریکی طیاروں نے بمباری کر کے کم از کم اٹھارہ افراد کو ہلاک کردیا ہے ، ہلاک شدگان میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں جبکہ متعدد مکانات تباہ ہو گئے ہیں

کم وبیش چالیس دنوں میں امریکی فوج کی طرف سے پاکستانی علاقے میں بمباری کا یہ تیسرا جبکہ دو ہفتوں میں یہ دوسرا بڑا واقع ہے جس میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں

گذشتہ ہفتے امریکی طیاروں کی بمباری سے کم از کم پانچ پاکستانی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے جبکہ پانچ افراد کو امریکی فوجی پاکستانی علاقے سے اغوا کر کے افغانستان لے گئے تھے جن کی تاحال کوئی خبر نہیں ہے کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے

باجوڑ ایجنسی کے علاقے میں جمعہ اور ہفتے کی رات کی گئی بمباری میں سے چند گھنٹے قبل پاکستان نے امریکہ سے گذشتہ ہفتے ہلاک کیئے جانے والے پاکستانیوں کی ہلاکت پر احتجاج کیا تھا

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ اس مقام پر کیا گیا ہے جہاں القائدہ کے نمبر دو ایمن الزواھری چھپے ہوئے تھے

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ تازہ ترین حملے میں اسامہ بن لادن کے دست راست اور القائدہ کے نمبر دو ایمن الزواھری کو ہلاک کر دیا گیا ہے تاہم پاکستانی فوج نے اس کی تصدیق نہیں کی

واضع رہے پاکستانی صدر ، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات اس بات کی پرزور تردید کرتے ہیں کہ امریکی فوجیوں نے کبھی پاکستانی علاقے پر بمباری کی ہے یا کسی پاکستانی کو ہلاک کیا ہے تاہم ایک مہینے کے دوران امریکی فوجیوں کے پاکستانی علاقے میں حملے سے تیس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں

 

 

 

 

 

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

کالم۔تجزیئے

میڈیا فوکس