Download urdu Font

 

 

 

 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Friday, 06 January 2006 21:15 (PST)اشاعت

مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں۔ شیخ رشید

صفدر علی دانش ۔ پشاور

اردو سروس ۔ نیٹ

مولانا فضل الرحمان نے فرد واحد کیخلاف ملک گیر تحریک سے انکار کیا تھا

وفاقی وزیراطلاعات شیخ رشید احمد نے مرکزی اپوزیشن اور چھ دینی جماعتوں پر مشتمل اتحاد ’متحدہ مجلس عمل’ کے بارے میں اظھار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن درآصل فرینڈلی اپوزیشن ہے

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارے اور متحدہ مجلس عمل کے درمیان نہ کبھی اختلافات پیدا ہوئے ہیں اور نہ پیداہوں گے

پشاور کے مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمان سمندر کا چھٹا بحری بیڑہ ہے،ان کو ہمیشہ بہترین اور سنجیدہ سیاستدان پایا گیا ہے

وزیر طلاعات کے مطابق مولانا  فضل الرحمان کو جب بولنے کی ضرورت ہو تو وہ بول لیتے ہیں ،جب خاموشی اختیار کرنے کی ضرورت ہو تو وہ خاموشی اختیار کر لیتے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ جب خلا میں جانے کی ضرورت ہو تو مولانا فضل الرحمان خلا میں چلے جاتے ہیں ،جب زمین پر اترنے کی ضرورت پیش آتی ہے تو وہ زمین پر اتر جاتے ہیں

وزیر اعلی سرحد محمد اکرم خان درانی کی تعریف کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعلی سرحد انتہائی سنجیدہ اور زیرک سیاستدان ہے۔یہی وجہ کہ ہمیشہ صوبہ سرحد کے حکومت کے وفاقی حکومت سے تعلقات اچھے رہے ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے نیت پر ہمیں ذرہ برابر بھی شک نہیں ۔وہ مخلص انسان ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

کالم۔تجزیئے

میڈیا فوکس