|
سعودی عرب کے شاہ عبداللہ پاکستان
آنے سے پہلے بھارت اور چین گئے تھے
سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کا دورہ
بھارت و چین اور پاکستان ایک چار ملکی جس میں روس ، چین ،
بھارت اورپاکستان شامل ہیں کے ٹرائیکا کی جانب پیش قدمی ہو
سکتا ہے
سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کے دورہ
پاکستان کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط بھی کیئے جائینگے
شاہ عبداللہ کا دورہ پاکستان
سعودی عرب کےفرمانرواں شاہ عبداللہ
کی پاکستان آمدکے موقعہ پر پاکستان میں سیکوریٹی کے سخت اقدامات
نظر آئے۔یہی وجہ ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے یکم و
دو فروری کو پشاور سے اسلام آباد جانے والے تمام فضائی کمپنیوں کی
پروازیں منسوخ کر دی ہیں
ادھر اسلام آباد جانے والی تمام
ملکی اور غیر ملکی پروازیں پشاور ائرپورٹ اور لاہور
ائرپورٹ پر اتریں گی
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے
جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق یکم فروری کو سعودی عرب کے
فرمانرواں شاہ عبداللہ کی پاکستان آمدکے موقعہ پر اسلام
آباد ائرپورٹ یکم اور دو فروری کو مکمل بند ہو گی۔جس کے
باعث پشاور ائرپورٹ سے جانے والے اسلام آباد پی آئی اے
سمیت تمام فضائی ائر لائن کی پروازیں منسوخ کر دی ہیں
اسلام آباد آنے والی حجاج کی
فلائٹس،دبئی،ریاض،کابل اور دیگر ملکوں سے آنے والی تمام
فضائی ائر لائن پشاور اور لاہور ائر پورٹ پر اتریں گی
اس کے لئے پشاور ائر پورٹ پر تمام
انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں
ذرائع کے مطابق یہ اقدام سیکوریٹی
کے پیش نظر کیا گیا ہے
پی آئی اے سمیت تمام فضائی کمپنیوں
نے مزکورہ وقت کے لئے اپنے پروازوں کے شیڈول تبدیل کر دئیے
ہیں، اس موقعہ پر بعض پاکستانی اخبارات خصوصی ایڈیشن بھی
شائع کر رہے ہے
شاہ عبداللہ بھارت سمیت ایشیا کے
چند ممالک کا دورہ کر رہے ہیں اور پہلی فرووی کو پاکستان
پہنچ رہے ہیں
|