Download urdu Font

 

 

 

 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Tuesday, 03 January 2006 21:22 (PST)اشاعت

سینٹ کے پچاس ممبران ریٹائر ہوگئے

صفدر علی دانش ۔ پشاور

اردو سروس ۔ نیٹ

سینٹ کے پچاس ارکان اپنے عہدے سے فارغ ہوگئے ہیں

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین اور عوامی نیشنل پارٹی ’سینٹ’کے جنرل اور ٹیکنوکریٹس کی خالی ہونے والی نشستوں پر آئندہ الیکشن میں مشترکہ امیدوار لانے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔منگل کے روز پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین سرحد کے

 صوبائی صدر رحیم داد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر بشیر احمد بلور اور جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سینٹ کے آئندہ الیکشن کے لئے مشترکہ امیدوار لانے پر تفصیلی بات چیت کی،اور دونوں جماعتوں کی جانب سے ایک ایک امیدوار کو کھڑا کیا جائے گا

دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ سینٹ کے الیکشن میں ہمارا امیدوار ایک ھی ہو گا

 اپنے اراکین اسمبلی کے علاوہ لائق مائنڈ ارکان اسمبلی کے ساتھ باضابطہ رابطے کئے جائیں گے۔زرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین صوبہ سرحد کے صدر رحیم داد خان نے گزشتہ روز سرحد اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر عبدالاکبر خان سمیت دیگر ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ،اور انہیں واضح طور پر کہ دیا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کی جائی گی،پارٹی جس امیدوار کو نازد کریگی تو اسی کو ووٹ دیا جائے گا

زرائع کے مطابق صوبائی صدر نے ارکان پر واضح کیا کہ اگر سینٹ کے الیکشن میں ارکان اسمبلی تعاون نہ کیا تو 2006 کے الیکشن میں انہیں پارٹی کا ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔زرائع کے مطابق اسی طرح اے این پی کے صوبائی صدر بشیر احمد بلور نے اپنی رہائش گاہ پر ارکان اسمبلی کو طلب کیا اور انہیں سختی کے ساتھ ھدایت کی گئی،کہ پارٹی کے نامزد کردہ امیدوار کو ووٹ دیا جائے گا۔اگر کسی رکن اسمبلی نے غداری کی تو ان کو پارٹی سے ہمیشہ کے لئے خارج کیا جائے گا۔

 

 

 

 

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

کالم۔تجزیئے

میڈیا فوکس