Download urdu Font

 

 

 

 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 07 January 2006 19:42 (PST)اشاعت

اسلامی تنظیموں کے چند افراد گرفتار کیئے گئے ہیں

ابو سفیان ۔ اسلام آباد

اردو سروس ۔ نیٹ

پنجاب میں مذہبی علما، اور اسلامی جماعتوں سے تعلق داروں کی گرفتاریاں

حکومت پنجاب کی طرف سے صوبے میں سینکڑوں مذہبی علما، کی گرفتاریاں متوقع ہیں  مختلف اسلامی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں علما، کی متوقع گرفتاریوں کی وجوہات نہیں بتائی گئیں تاہم چند افراد کو اس سلسلے میں گرفتار کیا جا چکا ہے

کچھ حلقوں کا کہنا ہے  مذہبی علما، کی یہ گرفتاریاں وفاقی یا صوبائی حکومت کی طرف سے کسی ممکنہ اعلان کے رد عمل اور احتجاج سے بچنے کےلیئے بھی ہو سکتی ہیں

گذشتہ دنوں متحدہ مجلس عمل سمیت اپوزیشن کی طرف سے پنجاب حکومت پر سخت تنقید کی گئی تھی

اپوزیشن کی یہ تنقید سپریم کورٹ کی طرف سے پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی نے پتنگ بازی کی اجازت دینے پر کی گئی تھی

تاہم مذہبی علما، اور اسلامی جماعتوں سے متعلق افراد کی گرفتاریوں کا اچانک فیصلہ فعل حال صوبہ پنجاب کی طرف سے سامنے آیا ہے جبکہ دیگر تین صوبوں میں علما، یا اسلامی  جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کسی فرد کو گرفتار نہیں کیا گیا

صوبہ پنجاب میں پولیس نے متعدد شہروں میں علما، اور اسلامی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھروں اور ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں جبکہ جھنگ سے ایک اسلامی رہنما کی گرفتاری کی اطلاع ہے

علما، اور اسلامی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی گرفتاریاں مبینہ طور پر کئی ماہ جاری رہ سکتی ہیں

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

کالم۔تجزیئے

میڈیا فوکس