|
خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
دیگر شہروں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے
مطابق اکثر شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں اور جلوس نکالے گئے
پشاور میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت رکن قومی
اسمبلی اور ایم ایم اے کے ضلعی امیر صابر حسین اعوان،رکن قومی
اسمبلی شبیر احمد خان ،باجوڑ یوتھ مومنٹ کے صوبائی سربرہ سمیع اللہ
باجوڑی اور دیگر رہنمان کر رہے تھے
جلوس کے شرکا ، نے مختلف قسم کے نعروں سے
مزین پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے
جلوس کے شرکا راستے میں ’امریکہ کا جو یار
ہے غدار ہے غدار ہے۔مظاہرین امریکی صدر بش اور حکمرانوں کے خلاف نعرے
لگاتے رہے
مظاھرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ
ہمارے حکمران امریکہ کے کاسہ لیس بن چکے ہیں،باجوڑ کے بے گناہ
افراد کے ہلاکتوں میں ہمارے حکمران برابر کے شریک ہیں
انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان کو امریکہ
کے کالونی میں بدل دیا گیا ہے
انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیاکا سب سے بڑا
دھشت گرد ہے اور اس کی پوری دنیا پر حکمرانی کا خواب کبھی شرمندہ
تعبیر نہیں ہو سکے گا۔
|