Download urdu Font

 

 

 

 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Wednesday, 04 January 2006 15:34 (PST)اشاعت

سردی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد53ہوگئی

ابو سفیان ۔ اسلام آباد

اردو سروس ۔ نیٹ

غیر معیاری خیمے بارش کی وجہ سے گر گئے جبکہ برفباری میں بھی خیمے دب گئے

زلزلے کے بعد سردی سے ہلاک ہونے والے متاثرین کی تعداد ترپن ہو گئی ہے،چند دن سے مسلسل پڑنے والی برف اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں شدید سردی پڑ رہی ہے جس سے مختلف علاقوں میں تیس سے زائد افراد ہلاک ہوئے جن میں اکثریت بچوں کی ہے

اس طرح متاثرہ علاقوں میں سردی سے ہلاک ہونے والے متاثرین کی تعداد ترپن ہو گئی ہے جبکہ اس سے پہلے بھی بیس سے زائد افراد سردی سے ہلاک ہوچکے ہیں

گذشتہ دنوں پاکستان کے بالائی علاقوں میں بارش سے اکثر خیمے بارش کے پانی بوجھ نہ سہہ سکنے کی وجہ سے گر گئے جبکہ شدید برفباری میں بالائی علاقوں کے متاثرین کی مشکلات میں سخت اضافہ ہوا گیا ہے

سردی سے ہلاک ہونے والوں میں اکثریت بچوں کی ہے جو سردی سے متعدد بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں

پاکستانی اور عالمی امدادی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اگر بچوں کو سردی سے بچایا نہ گیا تو ہلاک ہونے والوں میں اکثر بچے شامل ہونگے

گذشتہ دنوں جرمنی کے وزیر دفاع کے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے دوران جرمنی کی امدادی ٹیموں اور جرمن پائلٹوں اور فوجیوں نے وزیر دفاع کو بریفننگ میں بتایا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں دو لاکھ افراد سخت خطرے میں جبکہ اب کئی فٹ برفباری بھی شروع ہو چکی ہے

گذشتہ تین دن سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں بند تھیں تاہم اب یہ کارروائیاں جزوی طور پر بحال ہو گئی ہیں لیکن خدشہ ہے کسی بھی وقت ان امدادی کارروائیوں کو روکنا پڑ جائے گا

 

 

 

 

 

 

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

کالم۔تجزیئے

میڈیا فوکس