|
کشمیر کے بالائی علاقے اور کالام وادی میں
نمونیا نے ایک وبائی بیماری کی شکل اختیار کر لی ہے جبکہ متاثرین
کے پاس دوائیوں اور غذا کی شدید قلت ہے
شدید برفباری اور بارشوں کی وجہ سے امدادی
کارروائیوں میں سخت دقت پیش آرہی ہے جبکہ کالام وادی کا دیگر
علاقوں سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے فوج کا کہنا
ہے کہ برفباری کے باوجود متاثرین کےلیئے امدادی کارروائیاں جاری
ہیں تاہم نشدیکی علاقوں تک امداد پہنچ رہی ہے جبکہ دور دراز کے
علاقوں کا رابطہ ایک بار پھر دیگر مقامات سے منقطع ہوچکا ہے
ادھر محکمہ موسیمات کا کہنا ہے کہ بارشیں اور برفباری کا سلسلہ اب
مسلسل جاری رہ سکتا ہے فوج نے ابھی تک
متاثرین کی امدادی کارروائیوں کا کام سول حکومتوں کو نہیں سونپا
فوج کا کہنا ہے کہ سول حکومتوں کو متاثرین کی امدادی اکرروائیوں
میں موسم سرما میں شامل کیا جائے گا
|