|
ہلاک کرنے کے ذمہ دار ملزمان کو فوج کے
حوالے نہ کیا گیا تو علاقےکے لوگوں کیخلاف سخت کارروائی کی
جائے گی
پاک فوج کے ایک میجر جنرل نے قبائلیوں کے ایک
جرگے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ملزمان کو فوج کے حوالے کریں
ور نہ ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی
میجر جنرل اکرم ساہی قبائلی جرگے سے خطاب
میران شاہ میں کیا اور کہا کہ علاقے میں پاک فوج پر مسلسل حملے کیئے جا
رہے ہیں
تاہم جرگے میں شامل لوگوں میں چند ایک نے فوج کے
ساتھ تعاون کا یقین دلایا ہے کہ وہ ملزمان کو گرفتار کرنے فوج کے حوالے
کرنے کی کوشش کرینگے
پاکستانی فوج گذشتہ برس سے مسلسل شمالی وزیرستان
اور دیگر کئی علاقوں میں فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے جس میں اب تک
سینکڑوں فوجی اور اتنی ہی تعداد میں مبینہ شر پسند ہلاک ہوئے ہیں جبکہ
متعدد فوجی اب تک لا پتہ ہیں
گذشتہ ماہ چار فوجیوں کو اغوا کر لیا گیا تھا جن
میں سے دو کو اغوا کاروں نے ہلاک کردیا تھا جبکہ دو فوجیوں کا تاحال
کچھ پتہ نہیں جبکہ تازہ ترین واقع میں آٹھ فوجی ہلاک اور دس کے قریب
لاپتہ ہوگئے ہیں
|