Download urdu Font

 

 

 

 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Tuesday, 17 January 2006 19:50 (PST)اشاعت

بلوچستان میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہورہا۔ مشرف

ابوسفیان ۔ اسلام آباد

اردوسروس ۔ نیٹ

صدر مشرف کی تقریر میں باجوڑ ایجنسی کی ہلاکتوں کا ذکر نہیں تھا

صدر مشر ف نے منگل کی شام قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہو رہا صدر مشرف  نے  پاکستانی قوم سے خطاب وزیر اعظم شوکت عزیز کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کابینہ کی طرف سے ڈیموں کی

تعمیر کی منظوری کے بعد کیا

پاکستانی قوم سے صدر مشرف کا خطاب آرمی ہاؤس راولپنڈی میں انتہائی حفاظتی انتظامات کی نگرانی میں ریکارڈ کیا گیا تھا

صدر مشرف نے ڈیموں کی تعمیر کے بارے میں اپنی تقریر میں کہا کہ سندھ کو ڈیموں کی تعمیر سے زیادہ فائدہ حاصل ہوگا

صدر پرویز مشرف نے اپنی تقریر میں باجوڑ ایجنسی میں ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا جس کی لوگوں کو توقع تھی

مشرف کا کہنا تھا کہ آئندہ دس برسوں میں کالا باغ ڈیم سمیت پانچ ڈیموں کی تعمیر کی جائے گی

انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں شروع ہو جائے گی

صدر مشر ف نے بلوچستان میں جاری فوجی آپریشن کے بارے میں کہا فوج بلوچستان میں کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے بلکہ وہاں ایف سی والے شرپسندوں کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں

صدر مشرف نے اپنی تقریر میں زیادہ تر آبی ذخائر کے بارے میں باتیں کیں اور مخالف صوبوں کو یہ بتانے کی کوشش کی ڈیموں کی تعمیر سے ان کو کچھ نقصان نہیں ہوگا

بلوچستان کے بارے میں صدر مشرف کا کہنا تھا کہ وہاں چند سردار ہیں جو حکومتی امور میں خلل ڈال رہے ہیں اور انہوں نے اپنی ذاتی فوج بنائی ہوئی ہے

صدر مشرف نے باجوڑ ایجنسی کے گاؤں ڈمہ ڈولا پر امریکی حملے کی مذمت نہیں کی اور نہ ہی اس بارے میں کوئی تفصیل بتائی

لوگ اس بات کی امید کر رہے تھے کہ صدر مشرف باجوڑ ایجنسی میں ہونے والی ہلاکتوں پر کھل کر بات کرینگے تاہم ایسا نہیں ہوا

صدر مشرف نے بلوچستان میں فراری کیمپوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار ملیشیا فوج سرداروں نے بنا رکھی ہے اور شرپسندوں کو بیرونی امداد ملتی ہے، ہم ان سے بھی نمٹ لینگے، تاہم صدر مشرف نے ’بیرونی امداد ‘ کے طریقہ کار اور بیرونی امداد دینے والوں کا ذکر یا ان کی نشاہندہی نہیں کی

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

کالم۔تجزیئے

میڈیا فوکس