Download urdu Font

 

 

 

 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Friday, 27 January 2006 02:20 (PST)اشاعت

امریکی حملے کی اجازت نہیں دی ، مشرف

 

باجوڑ ایجنسی میں مبینہ امریکی حملے میں اٹھارہ افراد ہلاک ہوئے

صدر مشرف نے باجوڑ ایجنسی میں مبینہ امریکی حملے کے بارے میں کہا ہے کہ انہوں نے اس کی اجازت نہیں دی تھی، انہوں نے کہا حملے کی نہ اجازت دی تھی اور نہ ہی ہمیں اس بارے میں آگاہ کیا گیا تھا

اپنے دورہ ڈاؤس کے موقع پر میڈیا سے اپنی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ حملے کے وقت وہاں القائدہ ارکان کی موجوگی کی اطلا تھی

صدر مشرف سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی عالمی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کےلیئے آئے ہوئے ہیں

انہوں نے کہا کہ ڈمہ ڈولا میں  ہونے والے حملے کے وقت القائدہ کے رہنما اینم الظواہری اور دیگر کارکنوں کی وہاں موجودگی کی اطلاع تھی

تاہم انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بارے میں واضع معلوم نہیں کہ ایمن الظواہری وہاں موجود تھے یا نہیں

واضع رہے اس سے پہلے اپنے دورہ ناروے کے موقع پر صدر مشرف صحافیوں سے یہ بات کہہ چکے ہیں کہ امریکی حملے میں القائدہ کے ارکان کی ہلاکتوں کے اشارے ملے ہیں

دو دن قبل صدر مشرف نے ناروے کا دورہ کیا تھا

انہوں نے پاکستان کے علاقے باجوڑ ایجنسی میں ہونے والے حملے کے بارے میں کہا کہ کسی دوسرے ملک میں بیرونی ملک کے طاقت کا استعمال اس ملک کی خود مختاری کے خلاف ہے

 

 

 

 

 

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

کالم۔تجزیئے

میڈیا فوکس