|
جس کے بعد ایم کیو ایم نے حکومت سے
علیحدگی کا الٹی میٹم واپس لے لیا ہے
ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ
الٹی میٹم واپس لینا سندھ کی عوام کی جیت ہے
ایم کیو ایم نے مشرف حکومت کو چودہ جنوری کا تک
کا وقت دیا تھا کہ حکومت بلوچستان میں فوجی آپریشن بند کرے بصورت دیگر
ایم کیو ایم حکومت سے علیحدہ ہو جائیگی
متحدہ قومی مومنٹ کی طرف سے اس اعلان کے فوری
بعد وزیر اعظم شوکت عزیز نے لندن میں مقیم الطاف حسین سے رابطہ کیا اور
انہیں کچھ یقین دہانیاں کروائیں
جبکہ پیر کو صدر مشرف نے بھی الطاف حسین کے ساتھ
فون پر رابطہ کیا اور بلوچستان میں جاری فوجی آپریشن کے بارے میں بات
چیت کی
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیخ رشید نے اس
معاملے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کہ کالا باغ ڈیم بھی بنے گا اور
بلوچستان میں آپریشن بھی جاری رہے گا
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ’ سرد گرم ‘ ہو کت
بعد میں خود ٹھیک ہو جاتی ہے
وزیر اطلاعات نے ایم کیو ایم کے علیحدگی اور
دیگر بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں فراریوں کیخلاف
آپریشن جاری رہے گا اور کالا باغ ڈیم سے بھی حکومت دستبردار نہیں ہوگی
|