|
ایم کیو ایم نے مشرف حکومت کو چودہ
جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی ہے
متحدہ قومی مومنٹ نے یہ فیصلہ کراچی میں ایم کیو
ایم کے ہیڈ کوارٹر نائن زیرو میں ایک اجلاس میں کیا
پاکستان میں ایم کیو ایم کے اس فیصلے اور بیان
کی تائد ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی کی ہے
الطاف حسین اب برطانوی شہری ہیں اور وہ کئی
برسوں سے لندن میں مقیم ہیں تاہم اب بھی پاکستان میں ان کی جماعت ان کے
فیصلوں پر عمل کرتی ہے اور الطاف حسین برطانیہ سے ٹیلی فونک خطاب کرتے
ہیں
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اس سے پہلے بھی
حکومت کو دھمکی دے چکے ہیں کہ حکومت بلوچستان میں فوجی آپریشن بند کرے
اور کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا اعلان کیا گیا تو وہ حکومت سے علیحدی ہو
جائینگے
تاہم ایم کیو ایم کی طرف سے حکومت سے علیحدگی کی
حتمی تاریخ اور حکومت کو دی جانے والی مہلت کی ڈیڈ لائن کا فیصلہ پہلی
بار سامنے آیا ہے
|