|
قائد حزب اختلاف اور چھ دینی جماعتوں کے
اتحادی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکہ باجوڑ ایجنسی پر حملے
کی معافی مانگے
انہوں نے کہا کہ امریکہ جنیوا کنونشن کے تحت
ملنے والے انسانی حقوق کو پامال کر رہا ہے اور مختلف ممالک پر بم
برسانا اور حملے کرنا اس کا معمول بن گیا ہے
مولانا فضل الرحمان نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے کہا ہے کہ
وہ باجوڑ ایجنسی پر امریکی حملے کیخلاف احتجاج کریں
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی خوشامدی پالیسی کی وجہ سے باجوڑ ایجنسی
پر حملہ ہوا ہے ادھر قبائیلی علاقوں میں
امریکی حملے کیخلاف احتجاج جاری ہے اور مختلف علاقوں کے عمائدین نے
مختلف مقامات پر منعقدہ جرگوں میں کہا ہے کہ امریکہ کیخلاف احتجاج
جاری رہے گا تاہم باجوڑ ایجنسی کے گاؤں ڈمہ
ڈولا پر مبینہ امریکی حملے پر ملک گیر احتجاج جاری رکھنے پر تمام
سیاسی جماعتیں متفق ہوتی نظر نہیں آتیں صدر
جنرل پرویز مشرف نے منگل کے روز پاکستانی قوم سے اپنے خطاب میں
باجوڑ ایجنسی پر امریکی حملے کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی ہلاکتوں کے
بارے میں کوئی بات کی تھی
|