|
ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین
کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کو موخر کیا جانا
سندھ کی ’ مظلوم ‘ عوام کی جیت ہے
ادھر صدر مشرف اپنے قوم سے خطاب کے
بعد بھی متعدد بار یہ بات دہرا چکے ہیں کہ ملک میں پانچ
ڈیم بنائے جائینگے جن میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر بھی شامل
ہے اس سے پہلے ایم کیو ایم حکومت کو
دھمکی دے چکی ہے کہ اگر حکومت نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا
اعلان کیا تو ایم کیو ایم مشرف حکومت سے علیحدہ ہوجائیگی
وفاقی وزیر اطلاعات شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم
کی تعمیر کو موخر نہیں کیا گیا بلکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر
بھی پلان کے مطابق ہوگی
الطاف حسین نے اپنے فونک خطاب میں کراچی اور سندھ کی عوام
کو کہا ہے کہ وہ ان لوگوں کے بہکاوے میں نہ آئیں جو کالا
باغ ڈیم کو تعمیر کرنے کی باتیں کر کے عوام میں انتشار
پھیلا رہے ہیں پاکستان میں
عوام یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ کیا صدر مشرف بھی سابقہ
حکومتوں کی طرح صوبوں کی عوام سے کھیل رہے ہیں جبکہ وہ
کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا اعلان کرنے والے تھے لیکن انہوں
نے جب ڈیموں کی تعمیر کا اعلان کیا تو کالا باغ ڈیم کی
تعمیر پر اپنا موقف بدل لیا ااپوزیشن
اور سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ صدر مشرف نے کالا باغ ڈیم
کو ایشو بنا کر زلزلے میں حکومتی کوتاہی ، شمالی وزیرستان
اور بلوچستان میں جاری فوجی آپریشن کو دبانے کی کوشش کی ہے
|