Download urdu Font

 

 

 

 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Friday, 20 January 2006 19:01 (PST)اشاعت

مظاہرین کا مطالبہ،حکومت امریکہ سے احتجاج کرے

ابوسفیان ۔ اسلام آّباد

اردو سروس ۔ نیٹ

متحدہ مجلس عمل نے احتجاجی جاری رکھنے کا کہا ہے

پاکستان بھر میں جمعہ کے روز بھی باجوڑ ایجنسی میں ہونے والی ہلاکتوں کیخلاف شدید مظاہرے ہوئے۔باجوڑ ایجنسی میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے بھرپور احتجاج کیا اور امریکہ سمیت حکومت کیخلاف بھی نعرے لگائے گئے

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی حملے کی مذمت کرے جبکہ قبائلی علاقوں میں مذہبی علما، نے اپنے جمعہ کے خطبوں میں امریکی حملے کی مذمت کی اور حملے پر احتجاج نہ کرنے پر حکومت پر بھی سخت تنقید کی ہے

باجوڑ ایجنسی ، وانا ، مہمند ایجنسی اور دیگر قبائلی علاقوں میں احتجاجی مظاہرین سے مذہبی اور سیاسی رہنماؤں نے خطابات کیئے اور امریکی حملے کی بھرپور مذمت کی جبکہ مشرف حکومت کیخلاف بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا

متحدہ مجلس عمل اور ملک کے وکلا، تنظیموں نے جمعہ کو امریکی حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا تھا

لاہور میں وکلا، کی تنظیموں نے باجوڑ ایجنسی میں ہونے والی ہلاکتوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بھی لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا

ادھر پشاور میں میں مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور کارکنوں کے علاوہ وکلا، نے امریکہ کیخلاف شدید احتجاج کیا اور حکومت سے امریکی حملے کی بھرپور مذمت کرنے کا مطالبہ کیا

وانا میں مظاہرین نے شمالی وزیرستان میں جاری تمام فوجی آپرشینوں کو فوری بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا

متحدہ مجلس عمل کا کہنا ہے کہ وہ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے گی

 

 

 

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

کالم۔تجزیئے

میڈیا فوکس