|
حملے میں چھ سے آٹھ بم گرائے گئے تھے جس
سے خواتین اور بچوں سمیت اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے
قبائیلی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایسے حملے امریکی
کھلی دہشتگردی ہے جسے برداشت نہیں جائے گا
تازہ ترین امریکی حملوں سے چند قبل امریکی
طیاروں کے حملوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ پانچ
افراد کو امریکی فوجی افغانستان ساتھ لے گئے تھے جن کے بارے میں کوئی
اطلاع نہیں کہ وہ اس وقت کہاں ہیں
مختلف قبائل کی طرف سے منعقدہ احتجاجی جلسے سے
سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے خطاب کیا اور امریکہ کے خلاف شدید غصے کا
اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی دہشتگردی میں متعدد عورتیں اور بچے بھی
ہلاک ہوئے ہیں
قبائیلی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جن شہریوں کو
امریکی فوج نے اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے وہ بے گناہ شہری تھے
احتجاجی جلسے میں شریک باجوڑ ایجنسی کے مختلف
قبائلی رہنماؤں اور شہریوں نے امریکہ کیخلاف نعرے بازی جبکہ بعض افراد
کا کہنا تھا کہ مذکورہ مقام سے کئی افراد کی لاشوں کو امریکی فوجی اپنے
ساتھ لے گئے ہیں
|