|
تاہم حکومت نے پاکستان کے دینی مدارس میں زیر
تعلیم غیر ملکیوں کو اکتیس دسمبر تک پاکستان چھوڑ دینے کا حکم دیا تھا
صوبہ سندھ کی حکومت نے بھی غیر ملکی طالبعلموں
فوری طور پر چلے کا جانے حکم دیا تھا جس پر جامعہ بنوریہ کے علما،
کمیٹی نے حکام سے ملاقات کی تھی
جامعہ بنوریہ کی انتظامیہ نے ایم کیو ایم کے
قائد الطاف حسین(جو اب برطانوی شہریت ہیں ) کو بھی ایک خط لکھا تھا جس
میں کہا گیا تھا کہ صوبائی حکومت کو اس اقدام سے منع کیا جائے
تاہم الطاف حسین اس سے پہلے ہی اپنے متعدد
بیانات میں دینی تعلیم کی تبدیلی پر زور دے چکے ہیں جنہیں متحدہ مجلس
عمل نے شدید تنقید کے ساتھ مسترد کر دیا تھا
ملک بھر کے علما، کا کہنا ہے کہ غیر ملکی طلبا،
کو ملک سے نکالنے کا حکومت کا یہ فیصلہ غیر مذہبی غیر اخلاقی اور غیر
قانونی ہے
ایک اطلاع کے مطابق چھ دینی جماعتوں کے اتحاد
متحدہ مجلس عمل نے مذہبی علما، کی طرف سے جیل بھرو تحریک کا ساتھ دینے
اعلان کیا ہے
|