|
صوبہ سرحد
کی اسمبلی
اجلاس میں نیٹو افواج کی
زلزلہ زدہ علاقوں میں تعنیاتی پر زبردست تنقید کی گئی
اجلاس
میں چھ دینی جماعتوں پر مشتمل اتحاد متحدہ مجلس عمل کی خاتون رکن
سرحد اسمبلی رخسانہ ناز نے کہاکہ نیٹو
کے ساڑھے پانچ سو سے زائد فوجی متاثرہ
علاقوں میں
کیا کر رہے ہیں
واضع رہے حکومت
کا کہنا ہے کہ یہ نیٹو فوجی ٹیکنیکل امداد کےلیئے آئے ہیں جبکہ
نیٹو فوج نے کبھی بھی کسی ملک میں ٹیکنیکل امدادی سرگرمیاں انجام
نہیں دین
انہوں نے کہا کہ
افسوس ناک بات یہ ہے کہ یہ غیر ملکی فوجی
واپسی کی تاریخ بھی نہیں بتا رہے
انہوں نے کہا کہ
ہماری فوج پر بجٹ کا 80 فیصد خرچ ہو رہا ہے، اس کے باوجود غیر ملکی
فوج کی آمد سمجھ سے بالا تر ہے
رخسانہ نازنے
کہا کہ نیٹوں فوجی صرف جنگی مقاصد کے لئے استعمال ہوتے ہیں،لہزا
انہیں فورا یہاں سے نکالا جائے۔ |