|
وزیر اعظم شوکت عزیز نے
اسلام آباد میں کشمیر کونسل کے اجلاس میں یہ باتیں کہیں
شوکت عزیز کا کہنا تھا کہ
پاکستان میں آنے والا زلزلہ ایک شدید ترین زلزلہ تھا جس سے پاکستان
میں بہت تباہی ہوئی ہے
انہوں نے کہا کہ اب فوری
کرنے والا کام یہ ہے کہ زخمیوں اور متاثرین کو جلد از جلد خیموں
منتقل کیا جائے تاکہ متاثرین سردی اور بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں
وزیر اعظم شوکت عزیز کا
کہنا تھا کہ دنیا کے درجنوں ممالک نے پاکستان کو مالی اور اشیائے
دیگر کی امداد بھیجی ہے اور اس امداد کی جلد از جلد تقسیم کےلیئے
کئی کمیٹیاں بنا دی گئیں جو متاثرین کی بحالی کےلیئے جلد از جلد
اقدامات کرینگی
انہوں نے کہا کہ دوردراز کے
علاقوں میں ہر ممکن طریقے سے امداد پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے
وزیر اعظم شوکت عزیز نے ایک
بار پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ یتیم بچوں کو کسی کے حوالے نہیں
کیا جائے گا اور نہ ہی کسی کو بچوں کو گود لینے کی اجازت ہو گی ان
کا کہنا تھا ایسے بچوں کی کفالت حکومت خود کریگی |